حشر کا بیان ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ صَاحِبَيْ الصُّورِ بِأَيْدِيهِمَا أَوْ فِي أَيْدِيهِمَا قَرْنَانِ يُلَاحِظَانِ النَّظَرَ مَتَی يُؤْمَرَانِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، عباد بن عوام، حجاج، عطیہ، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صور والے دونوں فرشتے ان کے ہاتھوں میں دو نرسنگھے ہیں وہ ہروقت دیکھ رہے ہیں کب ان کو حکم ہوتا ہے پھونکنے کا ۔
It was narrated from Abu Saeed that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "The two who are entrusted with the Trumpet have two horns in their hands, waiting until they will be commanded (to blow them)." (Da'if)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْيَهُودِ بِسُوقِ الْمَدِينَةِ وَالَّذِي اصْطَفَی مُوسَی عَلَی الْبَشَرِ فَرَفَعَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يَدَهُ فَلَطَمَهُ قَالَ تَقُولُ هَذَا وَفِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَائَ اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَی فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ فَأَکُونُ أَوَّلَ مَنْ رَفَعَ رَأْسَهُ فَإِذَا أَنَا بِمُوسَی آخِذٌ بِقَائِمَةٍ مِنْ قَوَائِمِ الْعَرْشِ فَلَا أَدْرِي أَرَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلِي أَوْ کَانَ مِمَّنْ اسْتَثْنَی اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَمَنْ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّی فَقَدْ کَذَبَ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن مسہر، محمد بن ابی عمرو، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے مدینہ منورہ کے بازار میں ایک یہودی نے کہا قسم ہے اس کی جس نے موسیٰ کو تمام آدمیوں پر فضیلت بخشی ایک مرد انصاری نے یہ سن کر اس کو ایک طمانچہ مارا اور کہا تو یہ کہتا ہے اور ہم میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں پھر اس کا ذکر نبی سے ہوا آپ نے فرمایا اللہ فرماتا ہے اور صور پھونکا جائیگا تو سارے آسمان اور زمین والے بے ہوش ہو جائیں گے پھر دوسری بار پھونکا جائے گا تو یکایک سب لوگ کھڑے ہوئے ایک دوسرے کو دیکھتے ہونگے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں سب سے پہلے اپنا سر اٹھاؤں گا تو میں دیکھوں گا جناب موسیٰ عرش کا ایک پایہ تھامے ہوئے ہیں میں اب بھی نہیں جانتا کہ وہ مجھ سے پہلے سر اٹھائیں گے یا وہ ان لوگوں میں سے ہونگے جنکو اللہ نے مستثنی نے کیا اور جو کوئی یوں کہے میں یونس بن متی سے بہتر ہوں اس نے جھوٹ کہا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "A Jewish man said in the marketplace of AI- Madinah:'By the One Who chose Musa above all of mankind.' Ansari man raised his hand and slapped him. He said: 'How dare you say this when the Messenger of Allah P.B.U.H is among us.?' " ention of that was made to the : 'Messenger of Allah P.B.U.H, and he said: 'Allah says: "And the Trumpet will be blown, and all who are in the heavens and all who are on the earth will swoon away, except him whom Allah wills. Then it will be blown a second time, and behold they will be standing, looking on (waiting)." I will be the first one to raise his head, and I will see Musa holding on to one of the pillars of the Throne, and I do not know whether he will have raised his head before me, or he will be one of those whom Allah exempts. And whoever says that I am better than Yunus bin Matta, he is lying." (Hasan)
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ يَأْخُذُ الْجَبَّارُ سَمَاوَاتِهِ وَأَرَضِيهِ بِيَدِهِ وَقَبَضَ يَدَهُ فَجَعَلَ يَقْبِضُهَا وَيَبْسُطُهَا ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْجَبَّارُ أَنَا الْمَلِکُ أَيْنَ الْجَبَّارُونَ أَيْنَ الْمُتَکَبِّرُونَ قَالَ وَيَتَمَايَلُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ حَتَّی نَظَرْتُ إِلَی الْمِنْبَرِ يَتَحَرَّکُ مِنْ أَسْفَلِ شَيْئٍ مِنْهُ حَتَّی إِنِّي لَأَقُولُ أَسَاقِطٌ هُوَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
ہشام بن عمار، محمد بن صباح، عبدالعزیز بن ابی حازم، عبیداللہ بن مقسم، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تھے فرماتے تھے پروردگار آسمانوں اور زمین کو اپنے ہاتھ میں لے لے گا اور آپ نے مٹھی بند کرلی پھر کھولی پھر بند کی پھر کہے گا میں جبار ہوں میں بادشاہ ہوں کہاں ہیں دوسرے جبار دوسرے متکبر جو اپنے آپ کو جبارسمجھتے تھے اور یہ فرما کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جھکتے تھے اور دائیں اور بائیں طرف یہاں تک کہ میں نے منبر کو دیکھا وہ نیچے سے ہلتا تھا میں کہتا تھا شاید آپ کو وہ لے کر گر پڑے گا۔
It was narrated that Abdullah bin Umar said: I 'the Messenger of Allah P.B.U.H the pulpit: 'The Compeller' (Al-Jabbar) will seize His heavens and His earths in His Hand' - he clenched his hand and started to open and" close it - 'Then He will say: I am The compeller, I am the King, Where are the tyrants? Where are the arrogants?" And the Messenger of Allah P.B.U.H was leaning to his right and his left, until I could see the pulpit shaking at the bottom, and I thought that it would fall alongwith the Messenger of Allah P.B.U.H." (Sahih)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ الْقَاسِمِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ حُفَاةً عُرَاةً قُلْتُ وَالنِّسَائُ قَالَ وَالنِّسَائُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا يُسْتَحْيَا قَالَ يَا عَائِشَةُ الْأَمْرُ أَهَمُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُهُمْ إِلَی بَعْضٍ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوخالد احمر، حاتم بن صغیرہ، ابن ابی ملیکہ، قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! لوگ قیامت کے دن کیونکر حشر کئے جائیں گے۔ آپ نے فرمایا ننگے پاؤں ننگے بدن۔ میں نے کہا عورتیں بھی اسی طرح؟ آپ نے فرمایا اسی طرح میں نے کہا یا رسول اللہ پھر شرم نہ آئے گی ؟ آپ نے فرمایا اے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وہاں ایسی فکر ہوگی کہ کوئی دوسرے کی طرف نہ دیکھے گا۔
It was narrated that Qasim said: 'Aishah said: "I said: '0 Messenger of Allah P.B.U.H, how will the people be gathered on the Day of Resurrection?' He said: 'Barefoot and naked.'I said: 'And the women?' He said: 'And the women.' I said: '0 Messenger of Allah P.B.U.H, will we not feel embarrassed?' He said: '0 Aishah, the matter will be too serious for them to look at one another.''' (Sahih)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلِيِّ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْرَضُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَلَاثَ عَرَضَاتٍ فَأَمَّا عَرْضَتَانِ فَجِدَالٌ وَمَعَاذِيرُ وَأَمَّا الثَّالِثَةُ فَعِنْدَ ذَلِکَ تَطِيرُ الصُّحُفُ فِي الْأَيْدِي فَآخِذٌ بِيَمِينِهِ وَآخِذٌ بِشِمَالِهِ-
ابوبکر، وکیع، علی بن علی بن رفاعیہ، حسن، حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگ قیامت کے دن تین بار پیش کئے جائیں گے دو پیشیوں میں تکرار اور عذرات ہوں گے آخر تیسری پیشی میں تو کتابیں اڑ کر ہاتھوں میں آجائیں گی کسی کے داہنے ہاتھ میں کسی کے بائیں ہاتھ میں۔
It was narrated from Abu Musa AI-Ash’ari that the Messenger of Allah P.B.U.H said: “The people will be presented (before Allah) three times on the Day of Resurrection. The first two times will be for disputes and excuses, and the third time will be when the scrolls (of deeds) fly into their hands; some will take it in the right hand and some in the left.” (Da`if)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ قَالَ يَقُومُ أَحَدُهُمْ فِي رَشْحِهِ إِلَی أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، عیسیٰ بن یونس، ابوخالد احمر، ابن عون، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس دن لوگ کھڑے ہوں گے سارے جہان کے مالک کے روبرو آپ نے فرمایا نصف کانوں تک اپنے پسینہ میں غرق کھڑے ہوں گے۔
It was narrated from Ibn 'Umar that the Prophet p.b.u.h said: "The Day when (all) mankind will stand hefore the Lord of all that exists." One of them will stand in his sweat up to halfway up his ears." (Sahih)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ فَأَيْنَ تَکُونُ النَّاسُ يَوْمَئِذٍ قَالَ عَلَی الصِّرَاطِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن مسہر، داؤد، شعبی، مسروق، ام المومنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا یہ آیت جو ہے جس دن زمین اور آسمان بدلے جائینگے تو لوگ اس دن کہاں ہونگے؟ آپ نے فرمایا پل صراط پر ہونگے اور زمین کا دلنا یہ ہوگا کہ ٹیلے پہاڑ گڑھے صاف ہو کر سب برابر ہو جائیگا اور آسمان کا دلنا یہ ہوگا کہ سورج قریب آجائیگا گرمی کی شدت ہوگی اللہ رحم کرے۔
It was narrated that 'Aishah said: "I asked the Messenger af Allah p.b.u.h: On the Day when the earth will changed to another earth an so will be the heavens. - where will the people be on that Day?' He said: 'On the Sirat (the Bridge across Hell·fire).''' (Sahih)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ بْنِ الْعُتْوَارِيِّ أَحَدِ بَنِي لَيْثٍ قَالَ وَکَانَ فِي حَجْرِ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُهُ يَعْنِي أَبَا سَعِيدٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يُوضَعُ الصِّرَاطُ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ جَهَنَّمَ عَلَی حَسَکٍ کَحَسَکِ السَّعْدَانِ ثُمَّ يَسْتَجِيزُ النَّاسُ فَنَاجٍ مُسَلَّمٌ وَمَخْدُوجٌ بِهِ ثُمَّ نَاجٍ وَمُحْتَبَسٌ بِهِ وَمَنْکُوسٌ فِيهَا-
ابوبکر، عبدالاعلی، محمد بن اسحاق ، عبیداللہ بن مغیرہ، سلیمان بن عمرو بن عبد بن عتواری احد من بنی لیث، حجر، ابی سعید، ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پل صراط جہنم کے دونوں کناروں پر رکھا جائے گا اس پر کانٹے ہوں گے سعدان کے کانٹوں کی طرح پھر لوگ اس پر سے گزرنا شروع کریں گے تو آفت سے سلامت رہ کر گزر جائیں گے ان میں بعض بجلی کی طرح گزر جائیں گے بعض ہوا کی طرح بعض پیدل کی طرح اور بعضے انکے کچھ اعضاء کٹ کر جہنم میں گریں گے پھر نجات پاجائیں گے بعضے اسی پر اٹکے رہیں گے بعضے اوندھے منہ جہنم میں گریں گے۔
Abu Sa'eed narrated that the Messenger of Allah p.b.u.h said: "The Sirat will be placed across Hell, on thorns like the thorns of the Sa'dan plant . Then the people will cross it. Some will pass over safe and sound some will be detained, and some will fall in headfirst." (Hasan)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَرْجُو أَلَّا يَدْخُلَ النَّارَ أَحَدٌ إِنْ شَائَ اللَّهُ تَعَالَی مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ وَإِنْ مِنْکُمْ إِلَّا وَارِدُهَا کَانَ عَلَی رَبِّکَ حَتْمًا مَقْضِيًّا قَالَ أَلَمْ تَسْمَعِيهِ يَقُولُ ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا-
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، ابی سفیان، جابر، ام مبشر، ام المومنین جناب حفصہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے امید ہے کہ جو لوگ بدر کی لڑائی اور حدیبیہ کی صلح میں حاضر تھے ان میں سے کوئی جہنم میں نہ جائے گا اگر اللہ چاہے۔ میں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے تم میں سے کوئی ایسا نہیں جو جہنم پر وارد نہ ہو آپ نے فرمایا اس کے بعد تو نے نہیں پڑھا پھر ہم نجات دیں گے پرہیز گاروں کو اور تمام ظالموں کو وہیں چھوڑ دیں گے۔
It was narrated from Hafsah that the Prophet P.B.U.H said: "I hope that no one of those who witnessed (the battle of) Badr and (Treaty) Hudaybiyah will enter Hell, if Allah wills." I said: "0 Messenger of Allah, doesn't Allah say "There is not one of you but will pass over it (Hell); this is with your Lord, a decree which must be accomplished. He said: "Have you not heard that He says: 'Then We shall save those who use to fear Allah and were dutiful to Him. And We shall leave the wrongdoers therein (humbled) to their knees (in Hell). ?"