جھوٹی قسم کھا کر مال حاصل کرنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَا حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ عَلَی يَمِينٍ وَهُوَ فِيهَا فَاجِرٌ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ-
محمد بن عبداللہ بن نمیر، وکیع، ابومعاویہ، اعمش، شقیق، حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا جس نے کوئی قسم اٹھائی اور وہ اس قسم میں جھوٹا تھا اور اس قسم کے ذریعہ کسی بھی مسلمان کا مال ناحق لے لیا تو وہ اللہ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ اللہ اس پر غصہ ہوں گے۔
It was narrated from 'Abdullah bin Mas'ud that the Messenger of Allah said: "Whoever swears a false oath in order to seize the wealth of a Muslim unlawfully, he will meet Allah when He is angry with him."
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ کَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَخَاهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبٍ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ الْحَارِثِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَقْتَطِعُ رَجُلٌ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَأَوْجَبَ لَهُ النَّارَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ کَانَ شَيْئًا يَسِيرًا قَالَ وَإِنْ کَانَ سِوَاکًا مِنْ أَرَاکٍ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ، ولید بن کثیر، محمد بن کعب، عبداللہ بن کعب، حضرت ابوامامہ حارثی فرماتے ہیں کہ انہوں نے اللہ کے رسول کو یہ فرماتے ہوئے سنا جو مرد کسی مرد مسلم کا حق قسم کھا کرنا جائز طور پر حاصل کرلے اللہ اس پر جنت کو حرام فرما دیتے ہیں اور دوزخ اس کے لیے واجب فرما دیتے ہیں اس پر لوگوں میں سے ایک مرد نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اگرچہ وہ ذرا سی چیز ہو فرمایا اگرچہ پیلو کی ایک مسواک ہی ہو۔
Abu Umamah Al-Harithi narrated that he heard the Messenger of Allah say: "No man seizes the wealth of a Muslim unlawfully by means of his (false) oath, but Allah will deny Paradise to him and will doom him to Hell." A man among the people said: "O Messenger of Allah, even if it is something small?" He said: "Even if it is a twig of an Ardk tree."