جو شخص قربانی کے جانوروں پر جھول ڈالے ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَی بُدْنِهِ وَأَنْ أَقْسِمَ جِلَالَهَا وَجُلُودَهَا وَأَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَازِرَ مِنْهَا شَيْئًا وَقَالَ نَحْنُ نُعْطِيهِ-
محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، عبدالکریم، مجاہد، ابن ابی لیلی، ابن ابی طالب حضرت علی فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے مجھے ہدی کے اونٹوں کی خبر گیری کا حکم دیا اور یہ کہ ان اونٹوں کے جھول اور کھالیں (فقراء و مساکین میں) تقسیم کر دوں اور قصاب کو اجرت میں کھال اور جھول نہ دوں اور فرمایا کہ قصاب کو اجرت ہم دیں گے ۔
It was narrated that 'Ali bin Abu Talib said: "The Messenger of Allah commanded me to look after his sacrificial camels, to share out their Covers and skins, and not to give the butcher any of it. He said: 'We will give him (his wages).'"