جو آگ میں پکا ہو اس سے وضو واجب ہونے کا بیان ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَوَضَّئُوا مِمَّا غَيَّرَتْ النَّارُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَتَوَضَّأُ مِنْ الْحَمِيمِ فَقَالَ لَهُ يَا ابْنَ أَخِي إِذَا سَمِعْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا فَلَا تَضْرِبْ لَهُ الْأَمْثَالَ-
محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، محمد بن عمرو بن علقمہ، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آگ پر پکی ہوئی چیز کھا لو تو وضو کر لیا کرو تو ابن عباس نے کہا کیا ہم گرم پانی کی وجہ سے بھی وضو کریں (کیونکہ وہ بھی آگ پر گرم ہوتا ہے تو کیا اس سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے حالانکہ کبھی ہم وضو کیلئے گرم پانی استعمال کرتے ہیں) تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا بھتیجے جب تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات سنو تو اسکے مقابلہ میں باتیں مت بنایا کرو ۔
. It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet said: "Perform ablution after (eating) that which has been changed by fire." Ibn 'Abbas said: "Should do ablution after (touching) hot water?" Abu Hurairah said: "0 son of my brother, when I narrate a Hadith of the Messenger of Allah to you, then do not try to make any examples for it.
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَنْبَأَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتْ النَّارُ-
حرملہ بن یحییٰ، ابن وہب، یونس بن یزید، ابن شہاب، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آگ پر پکی ہوئی چیز کے استعمال سے وضو کیا کرو۔
It was narrated that' Aishah said: "The Messenger of Allah said: 'Perform ablution after (eating) that which has been changed by fire.'''
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ يَضَعُ يَدَيْهِ عَلَی أُذُنَيْهِ وَيَقُولُ صُمَّتَا إِنْ لَمْ أَکُنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتْ النَّارُ-
ہشام بن خالد ازرق، خالد بن یزید بن ابی مالک، یزید بن ابی مالک، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کرتے تھے یہ بہرے ہو جائیں اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے نہ سنا ہو ، آگ پر پکی ہوئی چیز استعمال کرو تو وضو کر لیا کرو ۔
It was narrated that Anas bin Malik would place his hands over his ears and say: "May my ears be made deaf, if I did not hear the Messenger of Allah saying: 'Perform ablution after (eating) that which has been changed by fire.'''