جو (معقول) عذر کی وجہ سے جہاد نہ کرسکا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوکَ فَدَنَا مِنْ الْمَدِينَةِ قَالَ إِنَّ بِالْمَدِينَةِ لَقَوْمًا مَا سِرْتُمْ مِنْ مَسِيرٍ وَلَا قَطَعْتُمْ وَادِيًا إِلَّا کَانُوا مَعَکُمْ فِيهِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَهُمْ بِالْمَدِينَةِ قَالَ وَهُمْ بِالْمَدِينَةِ حَبَسَهُمْ الْعُذْرُ-
محمد بن مثنی، ابن ابی عدی، حمید، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تبوک کی لڑائی سے واپس ہوئے جب مدینہ کے قریب پہنچے تو فرمایا مدینہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ تم جہاں بھی چلے اور جو وادی بھی تم نے طے کی وہ اس میں (ثواب کے اعتبار سے) تمہارے ساتھ ہی تھے۔ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! حالانکہ وہ مدینہ میں تھے؟ آپ نے فرمایا اگرچہ وہ مدینہ میں تھے انکو مجبوری نے روک لیا۔
It was narrated that Anas bin Malik said: "When the Messenger of Allah was returning from the campaign of Tabuk, and had drawn close to Al-Madinah, he said: 'In AIMadinah there are people who, as you traveled and crossed valleys, were with you.' They said: '0 Messenger of Allah, even though they were in AI-Madinah?' He said: 'Even though they were in Al-Madinah. They were kept behind by (legitimate) excuses.''' (Sahih)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ بِالْمَدِينَةِ رِجَالًا مَا قَطَعْتُمْ وَادِيًا وَلَا سَلَکْتُمْ طَرِيقًا إِلَّا شَرِکُوکُمْ فِي الْأَجْرِ حَبَسَهُمْ الْعُذْرُ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ أَوْ کَمَا قَالَ کَتَبْتُهُ لَفْظًا-
احمد بن سنان، ابومعاویہ، اعمش، ابی سفیان، حضرت جابر فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بلاشبہ مدینہ میں کچھ مرد ایسے ہیں کہ تم نے جو وادی بھی طے کی اور جو راستہ بھی چلے وہ تمہارے ساتھ اجر میں شریک رہے اس لئے کہ مجبوری نے انہیں روک لیا تھا ۔
It was narrated from Jabir that the Messenger of Allah said: "In Al-Madinah there are men who, every time you crossed a valley or traveled a road. They shared with you in the reward They were kept behind by (legitimate) excuses." (Sahih) Abu 'Abdullah bin Majah said: "Or as he said: I have written it with the (exact) wording."