جووصیت کیے بغیر مرجائے اس کی طرف سے صدقہ کرنا

حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَبِي مَاتَ وَتَرَکَ مَالًا وَلَمْ يُوصِ فَهَلْ يُکَفِّرُ عَنْهُ أَنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهُ قَالَ نَعَمْ-
ابومروان ، محمد بن عثمان، عبدالعزیز بن ابی حازم، علاء بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک مرد نے اللہ کے رسول سے دریافت کیا کہ میرے والد کا انتقال ہوگیا اور انہوں نے مال چھوڑا لیکن وصیت نہیں کہ تو اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو ان کے گناہوں کا کفارہ ہوگا آپ نے فرمایا جی ہاں ۔
It was narrated from Abu Hurairah that a man asked the Messenger of Allah: "My father died and left behind wealth, but he did not make a will. Will it expiate for him if give charity on his behalf?" He said: "Yes."
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أُمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسُهَا وَلَمْ تُوصِ وَإِنِّي أَظُنُّهَا لَوْ تَکَلَّمَتْ لَتَصَدَّقَتْ فَلَهَا أَجْرٌ إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا وَلِيَ أَجْرٌ قَالَ نَعَمْ-
اسحاق بن منصور، ابواسامہ، ہشام بن عروہ، ام المومنین حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میری والدہ کا دم اچانک گھٹ گیا اور وہ کچھ وصیت نہ کرسکیں اور میرا گمان ہے کہ اگر انکو بات کرنے کا کچھ موقع ملتا تو وہ ضرور صدقہ کرتیں تو اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو ان کو ثواب ملے گا اور کیا مجھے بھی اس کا ثواب ملے گا آپ نے فرمایا جی ہاں ۔
It was narrated from 'Aishah that a man came to the Prophet and said: "My mother died unexpectedly and she had not made a will. I think that if she could have spoken, she would have given in charity. Will she have a reward if give in charity on her behalf, and will have a reward?" He said: "Yes.”