جوخاتون اپنے شوہر کو تکلیف پہنچائے ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مَعَهَا صَبِيَّانِ لَهَا قَدْ حَمَلَتْ أَحَدَهُمَا وَهِيَ تَقُودُ الْآخَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ رَحِيمَاتٌ لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَی أَزْوَاجِهِنَّ دَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ-
محمد بن بشار، مومل، سفیان، اعمش، سالم بن ابی جعد، ابوامامہ سے روایت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی۔ اس کے دو بچے تھے۔ ایک کو گود میں لئے ہوئے تھی دوسرے کو کھینچ رہی تھی۔ آپ نے فرمایا یہ عورتیں بچوں کو اٹھانے والی پیدا کرنے والیا پنے بچوں پر رحم کرنے والیاں اگر اپنے شوہروں کو تکلیف نہ پہنچائیں تو جوان میں سے نمازی ہیں وہ جنت میں جائیں ۔
It was narrated that Abu Umamah said: "A woman came to the prophet P.B.U.H with two of her children, carrying one and leading the other. The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'They carry children and give birth to them and are compassiona teo If they do not annoy their husbands, those among them who perform prayer will enter Paradise.''' (Da'if)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاکِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ کَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُؤْذِي امْرَأَةٌ زَوْجَهَا إِلَّا قَالَتْ زَوْجَتُهُ مِنْ الْحُورِ الْعِينِ لَا تُؤْذِيهِ قَاتَلَکِ اللَّهُ فَإِنَّمَا هُوَ عِنْدَکِ دَخِيلٌ أَوْشَکَ أَنْ يُفَارِقَکِ إِلَيْنَا-
عبدالوہاب بن ضحاک، اسماعیل بن عیاش، بحیر بن سعد، خالد بن معدان، کثیر بن مرہ، معاذ بن جبل سے مروی ہے کہ نبی نے فرمایا کوئی خاتون جو اپنے شوہر کو ایذاء پہنچائے تو جنت کی حوریں جو اس مرد کیلئے مختص ہیں کہتی ہیں اللہ تجھے برباد کرے اس کو مت ستا وہ تیرے پاس چند روز کیلئے اترا ہے اور قریب ہی ہے کہ تجھ کو چھوڑ کر (واپس) ہمارے پاس لوٹ آئے گا۔
It was narrated from Mu’âdh bin Jabal that the Messenger of Allah said: “No woman annoys her husband but his wife among houris (of Paradise) says: ‘Do not annoy him, may Allah destroy you, for he is just a temporary guest with you and soon he will leave you and join us.” (Hasan)