TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابن ماجہ
جنازوں کا بیان
جن اوقات میں میّت کا جنازہ نہیں پڑھنا چاہئے اور دفن نہیں کنا چاہئے
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ ح و حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ جَمِيعًا عَنْ مُوسَی بْنِ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ ثَلَاثُ سَاعَاتٍ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِيهِنَّ أَوْ نَقْبِرَ فِيهِنَّ مَوْتَانَا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً وَحِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ حَتَّی تَمِيلَ الشَّمْسُ وَحِينَ تَضَيَّفُ لِلْغُرُوبِ حَتَّی تَغْرُبَ-
علی بن محمد، وکیع، عمر بن رافع، عبداللہ بن مبارک، موسیٰ بن علی بن رباح، حضرت عقبہ بن عامر جہنی بیان فرماتے ہیں کہ تین اوقات ایسے ہیں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز پڑھنے اور مردوں کو دفنانے سے منع فرماتے تھے۔ جب سورج طلوع ہو رہا ہو اور جب ٹھیک دوپہر ہو۔ یہاں تک کہ زوال ہو جائے اور جب سورج ڈوبنے کے قریب ہو یہاں تک کہ ڈوب جائے ۔
'Uqbah bin' Amir AI·Juhani said: "There are three times during the day when the Messenger of Allah P.B.U.H forbade us to offer the funeral prayer or bury our dead: When the sun has fully risen (until it is higher up in the sky); when it is overhead at noon, until it has passed the mend Ian: and when it is starting to set until it has set." (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا يَحْيَی بْنُ الْيَمَانِ عَنْ مِنْهَالِ بْنِ خَلِيفَةَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْخَلَ رَجُلًا قَبْرَهُ لَيْلًا وَأَسْرَجَ فِي قَبْرِهِ-
محمد بن صباح، یحییٰ بن یمان، منہال بن خلیفہ، عطاء، حضرت عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرد کو رات کے وقت قبر میں داخل کیا اور دفن کرتے وقت روشنی کی ۔
It was narrated from Ibn 'Abbas that the Messenger of Allah P.B.U.H placed a man in his grave at night, and he lit a lamp in his grave. (Da'if)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوْدِيُّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ الْمَکِّيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَدْفِنُوا مَوْتَاکُمْ بِاللَّيْلِ إِلَّا أَنْ تُضْطَرُّوا-
عمرو بن عبداللہ اودی، وکیع، ابراہیم بن یزید مکی، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے مردوں کو رات کو نہ دفن کرنا الا یہ کہ مجبوری ہو (اور دن میں دفن نہ کیا جا سکا ہو
It was narrated from Jabir bin 'Abdullah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Do not bury your dead at night unless you are forced to." (Da'if)
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ ابْنِ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلُّوا عَلَی مَوْتَاکُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ-
عباس بن عثمان دمشقی، ولید بن مسلم، ابن لہیعہ، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اپنے مردوں پر دن رات میں جنازہ پڑھ سکتے ہو ۔
It was narrated from Jabir bin 'Abdullah that the Prophet P.B.U.H said: "Offer the funeral prayer for your dead by night or by day."(Da'if)