جس کے سامنے اللہ کی قسم کھائی جائے اس کو راضی بہ رضا ہوجانا چاہئے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَحْلِفُ بِأَبِيهِ فَقَالَ لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ مَنْ حَلَفَ بِاللَّهِ فَلْيَصْدُقْ وَمَنْ حُلِفَ لَهُ بِاللَّهِ فَلْيَرْضَ وَمَنْ لَمْ يَرْضَ بِاللَّهِ فَلَيْسَ مِنْ اللَّهِ-
محمد بن اسماعیل بن سمرہ، اشباط بن محمد، محمد بن عجلان، نافع، ابن عمر، حضرت عبداللہ بن عمر سے مروی ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو اپنے باپ کے نام کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو فرمایا مت قسم کھاؤ اپنے باپ دادوں کی جو شخص قسم کھائے اللہ کے نام کی کھائے اور سچی کھائے اور جس کسی کیلئے اللہ کی قسم اٹھائی جائے اس کو راضی ہو جانا چاہئے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے نام پر راضی نہ ہو وہ اللہ تعالیٰ سے تعلق نہیں رکھتا۔
It was narrated that Ibn 'Umar said: "The Messenger of Allah P.B.U.Hheard a man taking an oath by his father and said: 'Do not make oaths by your forefathers. Whoever makes an oath by Allah, let him fulfill his oath, and if an oath is sworn for a person by Allah, let him accept it. Whoever is not content with Allah has nothing to do with Allah:" (Da'if)
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ يَحْيَی بْنِ النَّضْرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَی عِيسَی ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلًا يَسْرِقُ فَقَالَ أَسَرَقْتَ فَقَالَ لَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَقَالَ عِيسَی آمَنْتُ بِاللَّهِ وَکَذَّبْتُ بَصَرِي-
یعقوب بن حمید بن کا سب، حاتم بن اسماعیل، ابی بکر بن یحییٰ بن نضر، حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے ایک شخص کو چوری کرتے دیکھا تو کہا تو نے چوری کی۔ وہ بولا نہیں ! قسم اسکی جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔ عیسیٰ علیہ السلام نے کہا میں ایمان لایا اللہ تعالیٰ پر اور میں نے جھٹلایا اپنی آنکھ (یعنی دیکھنے) کو۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet P.B.U.H said: "Eisa bin Maryam saw a man stealing and said: 'Did you steal?' He said: 'No, by the One besides Whom there is no other God: 'Eisa said: 'I believe in Allah, and I do not believe what my eyes see:" (Sahih)