جس کا جنازہ مسلمانوں کی ایک جماعت پڑھے ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ أَنْبَأَنَا شَيْبَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَلَّی عَلَيْهِ مِائَةٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ غُفِرَ لَهُ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبید اللہ، شیبان، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کا جنازہ سو مسلمان پڑھیں اس کی مغفرت کر دی جائے گی ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet P.B.U.H said: "Whoever has the funeral "prayer offered for him by one hundred Muslims, he will be forgiven." (Sahih)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ سُلَيْمٍ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ زِيَادٍ الْخَرَّاطُ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ هَلَکَ ابْنٌ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ لِي يَا کُرَيْبُ قُمْ فَانْظُرْ هَلْ اجْتَمَعَ لِابْنِي أَحَدٌ فَقُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ وَيْحَکَ کَمْ تَرَاهُمْ أَرْبَعِينَ قُلْتُ لَا بَلْ هُمْ أَکْثَرُ قَالَ فَاخْرُجُوا بِابْنِي فَأَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ أَرْبَعِينَ مِنْ مُؤْمِنٍ يَشْفَعُونَ لِمُؤْمِنٍ إِلَّا شَفَّعَهُمْ اللَّهُ-
ابراہیم بن منذر حزامی، بکر بن سلیم، حمید بن زیاد خراط، کریب مولی عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ ابن عباس کے ایک بیٹے کا انتقال ہوا تو مجھے فرمانے لگے اے کریب ! اٹھ کر دیکھو میرے بیٹے کی خاطر کوئی جمع ہوا ؟ میں نے کہا جی کہنے لگے افسوس! کیا خیال ہے چالیس ہوں گے ؟ میں نے کہا نہیں ! بلکہ اس سے زیادہ ہیں۔ فرمایا پھر میرے بیٹے کو (نماز کیلئے) باہر لے جاؤ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا جس مؤمن کی شفاعت چالیس اہل ایمان کریں اللہ انکی شفاعت قبول فرما لیتے ہیں ۔
It was narrated that Kuraib the freed slave of 'Abdullah bin 'Abbas said: "A son of 'Abdullah bin 'Abbas died, and he said to me: '0 Kuraib! Cet up and see if anyone has assembled (to pray) for my son.' I said: 'Yes.' He said: 'Woe to you, how many do you see? Forty?' I said: 'No, rather there are more.' He said: 'Take my son out, for J bear witness that I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: "No (group of) forty believers intercede for a believer, but Allah will accept their intercession." (Sahih)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ عَنْ مَالِکِ بْنِ هُبَيْرَةَ الشَّامِيِّ وَکَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ قَالَ کَانَ إِذَا أُتِيَ بِجِنَازَةٍ فَتَقَالَّ مَنْ تَبِعَهَا جَزَّأَهُمْ ثَلَاثَةَ صُفُوفٍ ثُمَّ صَلَّی عَلَيْهَا وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا صَفَّ صُفُوفٌ ثَلَاثَةٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ عَلَی مَيِّتٍ إِلَّا أَوْجَبَ-
ابوبکر بن ابی شیبہ و علی بن محمد، عبداللہ بن نمیر، محمد بن اسحاق ، یزید بن ابی حبیب، مرثد بن عبداللہ یزفی، حضرت مالک بن ہبیرہ شامی جن کو شرف صحبت حاصل ہے ان کے پاس جب کوئی جنازہ آتا اور اس کے شرکاء کم معلوم ہوتے تو ان کو تین صفوں میں تقسیم کر دیتے۔ پھر جنازہ پڑھاتے اور فرماتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس میّت پر مسلمانوں کی تین صفیں جنازہ پڑھیں اس کیلئے جنت واجب ہو جاتی ہے ۔
Malik bin Hubairah Ash-Shami, who was a Companion of the Prophet P.B.U.H said: "If a funeral procession was brought and the number of people who followed it Was considered to be small, they would be organized into three rows, then the funeral prayer Would be offered." He said: "The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'No three rows of Muslims offer the funeral prayer for one who has died, but he will be guaranteed (Paradise).''' (Da'if)