TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابن ماجہ
گمشدہ چیزوں کا بیان
جسے کان ملے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْمَکِّيُّ وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الرِّکَازِ الْخُمُسُ-
محمد بن میمون، ہشام بن عمار، سفیان بن عیینہ، زہری، سعید، ابی سلمہ، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا کان میں پانچواں حصہ (بیت المال کا) ہے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "One fifth is due on buried treasure."
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرِّکَازِ الْخُمُسُ-
نصر بن علی، ابواحمد، اسرائیل، سماک، عکرمہ، حضرت ابن عباس بیان فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا کان میں پانچواں حصہ ہے۔
It was narrated from Ibn 'Abbas that the Messenger of Allah said: "One fifth is due on buried treasure
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَقَ الْحَضْرَمِيُّ حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ فِيمَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ رَجُلٌ اشْتَرَی عَقَارًا فَوَجَدَ فِيهَا جَرَّةً مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ اشْتَرَيْتُ مِنْکَ الْأَرْضَ وَلَمْ أَشْتَرِ مِنْکَ الذَّهَبَ فَقَالَ الرَّجُلُ إِنَّمَا بِعْتُکَ الْأَرْضَ بِمَا فِيهَا فَتَحَاکَمَا إِلَی رَجُلٍ فَقَالَ أَلَکُمَا وَلَدٌ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِي غُلَامٌ وَقَالَ الْآخَرُ لِي جَارِيَةٌ قَالَ فَأَنْکِحَا الْغُلَامَ الْجَارِيَةَ وَلْيُنْفِقَا عَلَی أَنْفُسِهِمَا مِنْهُ وَلْيَتَصَدَّقَا-
احمد بن ثابت، یعقوب بن اسحاق، سلیمان بن حیان، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم سے پہلے لوگوں میں ایک مرد نے کوئی زمین خریدی اس میں سے سونے کا ایک گھڑا ملا تو اس نے کہا میں نے تم سے زمین خریدی ہے سونا نہیں خریدا تو اس نے کہا کہ میں نے تمہیں جو کچھ زمین میں ہے اس سمیت زمین بیچی ہے بالآخر انہوں نے ایک تیسرے مرد کو فیصل ٹھہرایا اور اس نے کہا کیا تمہاری اولاد ہے تو ایک نے کہا میرا ایک لڑکا ہے دوسرے نے کہا میری ایک لڑکی ہے اس نے کہا اس لڑکے اور لڑکی کی آپس میں شادی کر دو اور وہ میاں بیوی یہ سونا خرچ بھی کریں اور صدقہ بھی کریں ۔
Sulalm bin Hayyiin said: "I heard my father narrate from Abu Hurairah that the Prophet said: Among those who came before you there was a man who bought some property and found therein a jar of gold He said: "I bought land from you but I did not buy the gold from you. " The man said: "Rather I sold you the land whatever is in it".They referred their case to (a third) man wh o said: "0 a you have children?" One of them said: "I have a boy." The other sa'id: "I have a girl." He said: "Marry the boy to the girl, and let them spend on themselves from it and give in charity."