تشہد میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کن الفاظ میں درود پڑھے ( دعا بعد ازدرود) ۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَائِشَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَرَغَ أَحَدُکُمْ مِنْ التَّشَهُّدِ الْأَخِيرِ فَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ أَرْبَعٍ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ-
عبدالرحمن بن ابراہیم دمشقی، ولید بن مسلم، اوزاعی، حسان بن عطیہ، محمد بن ابی عائشہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم سے کوئی ایک آخری تشہد سے فارغ ہو جائے تو چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے ، دوزخ کے عذاب سے قبر کے عذاب سے زندگی اور موت کے فتنہ سے اور مسیح دجال کے فتنہ سے ۔
Muhammad bin Abi ' Aishah said: "I heard Abu Hurairah say 'that Messenger of Allah P.B.U.H said: 'When anyone of you finishes the last Tashuh-hud, let him seek refuge with Allah from four things: From the torment of Hell, from the torment of the grave, from the trials of life and death, and from the Fitnah (tribulation) of Masihud-Dajjal.' (sahih)
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ مَا تَقُولُ فِي الصَّلَاةِ قَالَ أَتَشَهَّدُ ثُمَّ أَسْأَلُ اللَّهَ الْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِهِ مِنْ النَّارِ أَمَا وَاللَّهِ مَا أُحْسِنُ دَنْدَنَتَکَ وَلَا دَنْدَنَةَ مُعَاذٍ فَقَالَ حَوْلَهَا نُدَنْدِنُ-
یوسف بن موسیٰ قطان، جریر ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک صاحب سے دریافت فرمایا آپ نماز میں کیا پڑھتے ہیں ؟ انہوں نے عرض کیا تشہد پڑھتا ہوں پھر اللہ سے جنت کا سوال اور دوزخ سے پناہ مانگتا ہوں لیکن بخدا! مجھے آپ کا اور معاذ کا گنگنانا (دعا مانگنا) سمجھ نہیں آتا ، آپ نے فرمایا ہم بھی اسی طرح گنگناتے ہیں (یعنی جو دعا تم مانگتے ہو اسکے قریب قریب ہی ہم بھی دعا مانگتے ہیں) ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah P.B.U.H said to a man: 'What do you say during your salat?' He said: 'The Tashan-hud, then I ask Allah for Paradise, and I seek refuge with Him from Hell, but I do not understand what you and Mu'adh murmur (during Salat). He said: Our murmuring revolves around the same things:" (Sahih)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ عِصَامِ بْنِ قُدَامَةَ عَنْ مَالِکِ بْنِ نُمَيْرٍ الْخُزَاعِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاضِعًا يَدَهُ الْيُمْنَی عَلَی فَخِذِهِ الْيُمْنَی فِي الصَّلَاةِ وَيُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، عصام بن قدامہ، مالک بن نمیر خزاعی، حضرت نمیر خزاعی بیان فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم کو نماز میں دایاں ہاتھ دائیں ران پر رکھ کر انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے دیکھا۔
It was narrated from Malik bin Numair Al Khuza'i that his father said: "I saw the Prophet P.B.U.H putting his right hand on his right thigh during prayer, and pointing with his finger." (Hasan)