تجارت میں تقوی اختیار کرنا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ قَالَ کُنَّا نُسَمَّی فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّمَاسِرَةَ فَمَرَّ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمَّانَا بِاسْمٍ هُوَ أَحْسَنُ مِنْهُ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ إِنَّ الْبَيْعَ يَحْضُرُهُ الْحَلِفُ وَاللَّغْوُ فَشُوبُوهُ بِالصَّدَقَةِ-
محمد بن عبداللہ بن نمیر، ابومعاویہ، اعمش، شقیق، حضرت قیس بن غرزہ فرماتے ہیں کہ ہمیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں دلال کہا جاتا تھا ایک مرتبہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے تو ہمیں ایسے نام سے پکارا جو اس سے بہت اچھا تھا۔ فرمایا اے سوداگروں کی جماعت خرید و فروخت میں قسم اٹھالی جاتی ہے لغو بات زبان سے نکل جاتی ہے اسلئے اس میں صدقہ خیرات ملا دیا کرو۔
It was narrated that Qais bin Abu Gharazah said: "At the time of the Messenger of Allah P.B.U.H we used to be called brokers, but the Messenger of Allah P.B.U.H passed by us and called by a name that was better than that. He said: '0 merchants, selling involves (false) oaths and idle talk, so mix some charity with it.''' (Sahih)
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رِفَاعَةَ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا النَّاسُ يَتَبَايَعُونَ بُکْرَةً فَنَادَاهُمْ يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ فَلَمَّا رَفَعُوا أَبْصَارَهُمْ وَمَدُّوا أَعْنَاقَهُمْ قَالَ إِنَّ التُّجَّارَ يُبْعَثُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فُجَّارًا إِلَّا مَنْ اتَّقَی اللَّهَ وَبَرَّ وَصَدَقَ-
یعقوب بن حمید بن کا سب، یحییٰ بن سلیم، عبداللہ بن عثمان بن سلیم، اسماعیل بن عبید حضرت رفاعہ فرماتے ہیں کہ ہم اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ باہر آئے تو لوگ صبح صبح باہم خرید و فروخت میں مشغول تھے۔ آپ نے پکار کر فرمایا اے تاجروں کی جماعت ! جب انہوں نے نگاہیں اٹھائیں اور گردن تان لیں تو فرمایا تاجر قیامت کے روز فاجر اٹھائے جائیں گے سوائے ان کے جو اللہ سے ڈریں نیکی کریں اور سچ بولیں ۔
It was narrated from Isrna'il bin "Ubaid bin Rifa' ah, from his father, that his grandfather Rifaah said: "We went out with the Messenger of Allah P.B.U.H, and the people were trading early in the morning. He called them: '0 merchants!' and when they looked up and craned their necks, he said: 'The merchants will be raised on the Day of Resurrection as immoral people, apart from those who fear Allah and act righteously and speak the truth (i.e. those who are honest).''' (Hasan)