TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابن ماجہ
تجارت ومعاملات کا بیان
تجارت مختلف پیشے ۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ الْقُرَشِيُّ عَنْ جَدِّهِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أُحَيْحَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَّا رَاعِيَ غَنَمٍ قَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَأَنَا کُنْتُ أَرْعَاهَا لِأَهْلِ مَکَّةَ بِالْقَرَارِيطِ قَالَ سُوَيْدٌ يَعْنِي کُلَّ شَاةٍ بِقِيرَاطٍ-
سوید بن سعید، عمرو بن یحییٰ بن سعید، سعید بن ابی احصہ، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے جسے بھی نبی بنا کر بھیجا اس نے بکریاں چرائیں۔ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ نے بھی؟ فرمایا اور میں بھی اہل مکہ کی بکریاں قیراطوں کے بدلے چرایا کرتا تھا۔ امام ابن ماجہ کے استاذ سوید کہتے ہیں کہ مطلب یہ ہے کہ ایک بکری کی اجرت ایک قیراط تھی۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Allah has not sent any Prophet but he was a shepherd." His Companions said to him: "Even you, 0 Messenger of Allah?" He said. "Even me. I used to tend the sheep of the people of Makkah for a lew Qirdts." (Sahih) (One of the narrators) Suwaid said: "Meaning one Qirdt for every sheep."
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ وَالْحَجَّاجُ وَالْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ زَکَرِيَّا نَجَّارًا-
محمد بن یحییٰ، محمد بن عبد اللہ، حاج، ہثیم بن جمیل، حماد ، ثابت، ابورافع حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت زکریا علیہ السلام بڑھئی تھے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Zakariyya was a carpenter:' (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَصْحَابَ الصُّوَرِ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ-
محمد بن رمح، لیث بن سعد، نافع، قاسم بن محمد، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تصویر بنانے والوں کو روز قیامت عذاب ہوگا ان سے کہا جائے گا زندہ کرو ان چیزوں کو جو تم نے بنائیں ۔
It was narrated from 'Aishah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "The image-makers will be punished on the Day of Resurrection and will be told: 'Give life to that which you have created.''' (Sahih)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْذَبُ النَّاسِ الصَّبَّاغُونَ وَالصَّوَّاغُونَ-
عمرو بن رافع، عمر بن ہارون، ہمام، فرقد، یزید بن عبداللہ بن شخیر، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا لوگوں میں سب سے زیادہ جھوٹے رنگریز اور زرگر ہوتے ہیں ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "The most dishonest of people are the dyers and the goldsmiths. " (Da'if)