بیمار کی عیادت کا ثواب

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَتَی أَخَاهُ الْمُسْلِمَ عَائِدًا مَشَی فِي خَرَافَةِ الْجَنَّةِ حَتَّی يَجْلِسَ فَإِذَا جَلَسَ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ فَإِنْ کَانَ غُدْوَةً صَلَّی عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَکٍ حَتَّی يُمْسِيَ وَإِنْ کَانَ مَسَائً صَلَّی عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَکٍ حَتَّی يُصْبِحَ-
عثمان بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، حکم، عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ، حضرت علی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا جو اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے آرہا ہو تو وہ جنت میں چل رہا ہے یہاں تک کہ بیٹھ جائے اور جب وہ بیٹھ جائے تو رحمت اس کو ڈھانپ لیتی ہے اگر صبح کا وقت ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے رحمت و بخشش کی دعا کرتے ہیں اور اگر شام کا وقت ہو تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعا کرتے ہیں ۔
It was narrated that 'Ali said: "I heard the Messenger of Allah P.B.U.H 'Whoever comes to his Muslim brother and visits him (when he is sick), he is walking among the harvest of Paradise until he sits down, and when he sits down he is covered with mercy. If it is morning, seventy thousand angels will send blessing upon him until evening, and If It 18 evening, seventy thousand angels will send blessing upon him un til monning:" (Hasan)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ الْقَسْمَلِيُّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سَوْدَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ عَادَ مَرِيضًا نَادَی مُنَادٍ مِنْ السَّمَائِ طِبْتَ وَطَابَ مَمْشَاکَ وَتَبَوَّأْتَ مِنْ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا-
محمد بن بشار، یوسف بن یعقوب، ابوسنان قسملی، عثمان بن ابی سودة، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کسی بیمار کی عیادت کرے تو آسمان سے ایک فرشتہ اعلان کرتا ہے کہ تم نے خوب کیا اور تمہارا چلنا بھی پسندیدہ ہے اور تم نے جنت میں گھر بنا لیا ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: 'Whoever visits a sick person, a caller calls from heaven: 'May you be happy, may your walking be blessed, and may you occupy a dignified position in Paradise:" (Da'if)