بیمار کی طبیعت کسی چیز کو چاہے تو (حتی المقدور) مہیا کردینی چاہیے

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ هُبَيْرَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مَکِينٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ رَجُلًا فَقَالَ لَهُ مَا تَشْتَهِي فَقَالَ أَشْتَهِي خُبْزَ بُرٍّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَ عِنْدَهُ خُبْزُ بُرٍّ فَلْيَبْعَثْ إِلَی أَخِيهِ ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَهَی مَرِيضُ أَحَدِکُمْ شَيْئًا فَلْيُطْعِمْهُ-
حسن بن علی خلال، صفوان بن ہییرہ، ابومکین، عکرمہ، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک شخص کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کس چیز کو طبیعت چاہتی ہے؟ کہنے لگا گندم کی روٹی کھانے کو دل چاہ رہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کے پاس گندم کی روٹی ہو وہ اپنے (اس) بھائی کے پاس بھیج دے۔ پھر فرمایا مریض کو جس چیز کی خواہش ہو، کھلا دیا کرو (الا یہ کہ وہ چیز اس کے لیے مضر ہو)
It was narrated from Ibn ‘Abbâs that the Prophet visited a man (who was sick) and said to him: “What do you desire?” He said: “I want wheat bread.” The Prophet said: “Whoever has wheat bread, let him send it to his brother.” Then the Prophet said: “When a sick person among you desires something, give it to him.” (Da’if)
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَی الْحِمَّانِيُّ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی مَرِيضٍ يَعُودُهُ قَالَ أَتَشْتَهِي شَيْئًا قَالَ أَشْتَهِي کَعْکًا قَالَ نَعَمْ فَطَلَبُوا لَهُ-
سفیان بن وکیع، ابویحییٰ حمانی، اعمش، یزیدرقاشی، حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک بیمار کے پاس عیادت کے لیے تشریف لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کس چیز کو دل چاہ رہا ہے؟ کہنے لگا کعک (ایک قسم کی روٹی نما چیز جسے فارسی میں کا ک اور اردو میں کیک کہتے ہیں) کھانے کو جی چاہ رہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے پھر اس کے لیے کیک منگوایا۔
It was narrated that Anas bin Mâlik said: “The Prophet went to visit a sick person, and said: ‘Do you want anything? Do you want cake?’ He said: ‘Yes.’ So they looked for some for him.”