بھنا ہوا گوشت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا أَعْلَمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی شَاةً سَمِيطًا حَتَّی لَحِقَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ-
محمد بن مثنی، عبدالرحمن بن مہدی، ہمام، قتادہ، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سالم بھنی ہوئی بکری (جو کھال اتارے بغیر بھونی جاتی ہے) دیکھی ہو۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ عزوجل سے جاملے۔
It was narrated that Anas bin Malik said: "I do not know of the Messenger of Allah ever seeing a roasted sheep until he met Allah."
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا کَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا رُفِعَ مِنْ بَيْنِ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضْلُ شِوَائٍ قَطُّ وَلَا حُمِلَتْ مَعَهُ طِنْفِسَةٌ-
جبارہ بن مغلس، کثیر بن سلیم، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے بھنا ہوا گوشت جو کھانے سے بچ رہا ہو کبھی نہ تھا یا گیا (کیونکہ ایسا گوشت مقدار میں کم ہی ہوتا تھا اور کھانے والے زیادہ ہوتے تھے اسلئے بچتا نہ تھا) اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ، ساتھ پچھونا اٹھایا گیا (کہ جہاں بیٹھنا ہو پہلے بچھونا بچھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے تکلف نہ فرماتے تھے)
It was narrated that Anas bin Malik said: "No leftovers of roast meat were ever cleared from in front of the Messenger of Allah and no carpet was ever carried with him."
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ زِيَادٍ الْحَضْرَمِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْئٍ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ أَکَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فِي الْمَسْجِدِ لَحْمًا قَدْ شُوِيَ فَمَسَحْنَا أَيْدِيَنَا بِالْحَصْبَائِ ثُمَّ قُمْنَا نُصَلِّي وَلَمْ نَتَوَضَّأْ-
حرملہ بن یحییٰ ، یحییٰ بن بکیر، ابن لہیعہ، سلیمان بن زیادحضرمی، حضرت عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مسجد میں کھانا کھایا، بھنا ہوا گوشت تھا۔ پھر ہم نے اپنے ہاتھ کنکریوں سے صاف کیے اور کھڑے ہو کر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
It was narrated that 'Abdullah bin Harith bin [az' Az-Zubaidi said: "We ate food with the Messenger of Allah P.B.U.H in the Masjid, meat that had been roasted. Then we wiped our hands on the pebbles and got up to perform prayer without performing ablution." (Hasan)