TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابن ماجہ
پاکی کا بیان
برتن ڈھانکنا
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا يَعْلَی بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَمَرَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُوکِيَ أَسْقِيَتَنَا وَنُغَطِّيَ آنِيَتَنَا-
محمد بن یحییٰ، علی بن عبید، عبدالملک بن ابی سلیمان، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشکیزے باندھنے اور برتن ڈھانپنے کا حکم دیا۔ (یہ حکم دن رات ہر وقت ہے لیکن رات کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے)
It was narrated that Jabir said: "The Prophet commanded (us) to tie up our water skins and cover our vessels."
حَدَّثَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ وَيَحْيَی بْنُ حَکِيمٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ حَدَّثَنَا حَرِيشُ بْنُ الْخِرِّيتِ أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَضَعُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ آنِيَةٍ مِنْ اللَّيْلِ مُخَمَّرَةً إِنَائً لِطَهُورِهِ وَإِنَائً لِسِوَاکِهِ وَإِنَائً لِشَرَابِهِ-
عصمہ بن فضل و یحییٰ بن حکیم، حرمی بن عمارة بن ابی حفصہ، حریش بن خریت، ابن ابی ملیکہ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں میں رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تین برتن ڈھانپ کر رکھ دیا کرتی تھی۔ ایک برتن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کے لیے، ایک برتن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسواک کے لیے اور ایک (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے) پینے کے لیے۔
It was narrated that' Aishah said: "I used to cover three vessels for the Messenger of Allah at night: A vessel (of water) for his ablution, a vessel for his tooth stick and a vessel for his drink."
حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُطَهَّرُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيُّ عَنْ أَبِيهِ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَکِلُ طُهُورَهُ إِلَی أَحَدٍ وَلَا صَدَقَتَهُ الَّتِي يَتَصَدَّقُ بِهَا يَکُونُ هُوَ الَّذِي يَتَوَلَّاهَا بِنَفْسِهِ-
ابوبدر عباد بن ولید، مطہر بن ہیثم، علقمہ بن ابی جمرة ضبعی، ابوجمرة، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی طہارت میں کسی سے مدد نہ لیتے تھے اور نہ صدقہ میں جو بطور خیرات دیتے تھے بلکہ یہ کام بذات خود کیا کرتے تھے۔
It was narrated that Ibn 'Abbas said: "The Messenger of Allah never entrusted his purification to anyone or his charity that he had given to anyone; he would be the one to take care of these matters himself."