برتن میں کلی کرنا

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مِسْعَرٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ کَرَامَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِدَلْوٍ فَمَضْمَضَ مِنْهُ فَمَجَّ فِيهِ مِسْکًا أَوْ أَطْيَبَ مِنْ الْمِسْکِ وَاسْتَنْثَرَ خَارِجًا مِنْ الدَّلْوِ-
سوید بن سعید، سفیان بن عیینہ، مسعر، محمد بن عثمان بن کرامہ، ابواسامہ، مسعر، عبدالجبار بن وائل، حضرت وائل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ کے پاس ڈول لایا گیا آپ نے کلی کے لئے اس میں سے پانی لیا اور ڈول میں ہی کلی کی کستوری کی مانند یا اس سے بھی نفیس خوشبو تھی اور ڈول سے باہر ناک سنکی ۔
It was narrated from ‘Abdul Jabbar bin Wá’il that his father said: “A bucket was brought to the Prophet he rinsed his mouth and spat into it, and it was like musk or better than musk, and he rinsed his nostrils outside the bucket.” (Da’if)
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ وَکَانَ قَدْ عَقَلَ مَجَّةً مَجَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَلْوٍ مِنْ بِئْرٍ لَهُمْ-
ابو مروان، ابراہیم بن سعد، زہری، حضرت محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ کو یاد تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے کنویں کے ڈول میں کلی کی تھی ۔
It was narrated from Zubri that Mahmud bin Rabi’ remembered that the Prophet u?lf spat into a bucket from a well that belonged to them. (Sahih)