TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابن ماجہ
طب کا بیان
برتن میں مکھی گرجائے تو کیا کریں ؟
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْ الذُّبَابِ سُمٌّ وَفِي الْآخَرِ شِفَائٌ فَإِذَا وَقَعَ فِي الطَّعَامِ فَامْقُلُوهُ فِيهِ فَإِنَّهُ يُقَدِّمُ السُّمَّ وَيُؤَخِّرُ الشِّفَائَ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، ابن ابی ذئب، سعید بن خالد، ابی سلمہ، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مکھی کے ایک پر میں زہر ہے اور دوسرے میں شفاء ہے۔ اس لئے جب یہ کھانے کی چیز میں گرجائے تو اسے (مکمل) ڈبو دو کیونکہ زہر والا پر آگے رکھتی ہے اور شفاء والا پیچھے ۔
Abu Sa' eed narrated that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "On one of the wings of a fly there is poison and on the other is the cure. If it falls into the food, then dip it into it, for it puts the poison first and holds back the cure." (Hasan)
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي شَرَابِکُمْ فَلْيَغْمِسْهُ فِيهِ ثُمَّ لِيَطْرَحْهُ فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْهِ دَائً وَفِي الْآخَرِ شِفَائً-
سوید بن سعید، مسلم بن خالد، عتبہ بن مسلم عبید بن حنین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کے مشروب میں مکھی گر جائے تو اسے چاہیے کہ مکھی کو ڈبودے پھر نکال کے باہر پھینک دے اس لئے کہ اس کے ایک پر میں بیماری ہے اور دوسرے میں شفاء ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet P.B.U.H said "If a fly falls into your drink, dip it into it then throw it away, for on one of its wings is a disease and on the other is a cure."(Sahih)