بالوں کا کپڑا پہننا ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی عَنْ شَيْبَانَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ لِي يَا بُنَيَّ لَوْ شَهِدْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصَابَتْنَا السَّمَائُ لَحَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، حسن بن موسیٰ شیبان، قتادہ، ابی بردہ حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے صاحبزادہ سے فرمایا بیٹا اگر تو ہمیں اس حالت میں دیکھتا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے اور بارش برسی تو تمہیں لگتا کہ ہماری بو بھیڑ کی بو ہے۔ (یعنی بالوں کا لباس پہننے سے ایسی بو آنے لگتی ہے) ۔
It was narrated from Abu Burdah that his father said to him: “0 my son, if only you could have seen us when we were with the Messenger of Allah P.B.U.H, when rain fell on us; you would have thought that we smelled like sheep.” (Da’if)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ کَرَامَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ حَکِيمٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ رُومِيَّةٌ مِنْ صُوفٍ ضَيِّقَةُ الْکُمَّيْنِ فَصَلَّی بِنَا فِيهَا لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْئٌ غَيْرُهَا-
محمد بن عثمان بن کرامہ، ابواسامہ، احوص بن حکیہ، خالد بن معدان، حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس باہر تشریف لائے آپ رومی جبہ پہنے ہوئے تھے جو بالوں کا بنا ہوا تھا اسکی آستینیں تنگ تھیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی ایک کپڑے میں ہمیں نماز پڑھائی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم اطہر پر اسکے علاوہ کچھ نہ تھا۔
It was narrated that 'Ubadah bin Samit said: "The Messenger of Allah P.B.U.H came out to us one day, wearing a Roman cloak of wool with narrow sleeves. He led us in prayer wearing that, and nothing else." (Daif)
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ قَالَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ السِّمْطِ حَدَّثَنِي الْوَضِينُ بْنُ عَطَائٍ عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَقَلَبَ جُبَّةَ صُوفٍ کَانَتْ عَلَيْهِ فَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ-
عباس بن ولید دمشقی، احمد بن ازہر، مروان بن محمد، یزید بن سمط، وضین بن عطاء، محفوط بن علقمہ، حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور بالوں کا جبہ پہن رکھا تھا اسی کو پلٹ کر چہرہ صاف کرلیا۔
It was narrated from Salman Fiirisi that the Messenger of Allah P.B.U.H performed ablution, then he turned his woolen cloak that he was wearing inside ou t and wiped his face with it. (Da'if)
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ الْفَضْلِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِمُ غَنَمًا فِي آذَانِهَا وَرَأَيْتُهُ مُتَّزِرًا بِکِسَائٍ-
سوید بن سعید، موسیٰ بن فضل، شعبہ، ہشام، ہشام بن زید، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بکریوں کے کان میں داغ دے رہے ہیں اور میں نے آپ کو (بالوں کی) کملی کا تہبند باندھے دیکھا۔
It was narrated that Anas bin Malik said: "I saw the Messenger of Allah P.B.U.H marking sheep on their ears, and I saw him wearing a cloak around his waist." (Sahih)