اہل کتاب سے کیا قسم لی جائے؟

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا رَجُلًا مِنْ عُلَمَائِ الْيَهُودِ فَقَالَ أَنْشُدُکَ بِالَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَی مُوسَی-
علی بن محمد، ابومعاویہ، اعمش، عبداللہ بن مرہ، حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول نے ایک یہودی مرد عالم کو بلایا اور فرمایا میں تجھے قسم دیتا ہوں اس ذات کی جس نے حضرت موسیٰ پر تورات نازل فرمائی۔
It was narrated from Bara’ bin ‘Azib that the Messenger of Allah called one of the Jewish scholars and said: "Swear by the One Who sent the Torah (Tawrah) down to Musa."
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مُجَالِدٍ أَنْبَأَنَا عَامِرٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِيَهُودِيَّيْنِ أَنْشَدْتُکُمَا بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَی مُوسَی عَلَيْهِ السَّلَام-
علی بن محمد، ابواسامہ، مجالد، عامر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول نے دو یہودیوں سے فرمایا میں تم دونوں کو اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس نے حضرت موسیٰ پر تورات نازل فرمائی۔
It was narrated from Jabir bin ‘Abdullah that the Messenger of Allah said to two Jews: wear by Allah Who sent the Tawrah down to Musa, peace be upon him."