اہل ایمان کی پردہ پوشی اور حدود کو شبہات کی وجہ سے ساقط کرنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، ابی صالح، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ دنیا آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائیں گے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "Whoever covers (the sin of) a Muslim, Allah Will cover him (his sin) in this world and in the Hereafter."
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْفَعُوا الْحُدُودَ مَا وَجَدْتُمْ لَهُ مَدْفَعًا-
عبداللہ بن جراح، وکیع، ابراہیم بن فضل، سعید ابن ابی سعیدہ، حضرت ابوہریرہ بیان فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا جب تک تم حد کو ساقط کرنے کی صورت پاؤ حد کو ساقط کر دو۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "Ward off the legal punishments as much as you can. "
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ سَتَرَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ کَشَفَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ کَشَفَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ حَتَّی يَفْضَحَهُ بِهَا فِي بَيْتِهِ-
یعقوب بن حمید بن کا سب، محمد بن عثمان، حکم بن ابان، عکرمہ ، ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنے مسلمان بھائی کی عیب پوشی کی اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کی عیب پوشی فرمائیں گے اور جس نے مسلمان کی پردہ دری کی اللہ تعالیٰ اس کی پردہ دری فرمائیں گے۔ کہ گھر بیٹھے اسے رسوا فرما دیں گے
It was narrated from Ibn 'Abbas that the Prophet said: "Whoever conceals the (hidden) fault of his Muslim brother, Allah will conceal his faults on the Day of Resurrection. Whoever exposes the fault of his Muslim brother, Allah will expose his faults, until (so that) He shames him, due to it, in his (own) house."