اگر ہدی کا جانور ہلاک ہونے لگے ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ذُؤَيْبًا الْخُزَاعِيَّ حَدَّثَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَبْعَثُ مَعَهُ بِالْبُدْنِ ثُمَّ يَقُولُ إِذَا عَطِبَ مِنْهَا شَيْئٌ فَخَشِيتَ عَلَيْهِ مَوْتًا فَانْحَرْهَا ثُمَّ اغْمِسْ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا ثُمَّ اضْرِبْ صَفْحَتَهَا وَلَا تَطْعَمْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِکَ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، سعید بن ابی عروبہ، قتادہ، سنان بن سلمہ، ابن عباس حضرت ذویب خزاعی نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ساتھ ہدی کے جانور بھیجتے تو فرماتے اگر تمہیں اس کی موت کا اندیشہ نہ ہو نحر کرو پھر اس کا قلادہ اسکے خون میں ڈبو کر اس کے پٹھوں پر مارو اور اس میں سے تم یا تمہارا کوئی ساتھی نہ کھائے۔
It was narrated from Ibn 'Abbas that Dhu'aib Al-Khuza'i narrated that the Prophet used to send the sacrificial animals with him, then he would say: "If any of them becomes unfit and you are afraid that it will die, then slaughter it, dip the sandal (tied around its neck) in its blood and place it on its side, but neither you nor any of your companions should eat anything from it."
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالُوا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَاجِيَةَ الْخُزَاعِيِّ قَالَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ وَکَانَ صَاحِبَ بُدْنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنْ الْبُدْنِ قَالَ انْحَرْهُ وَاغْمِسْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ ثُمَّ اضْرِبْ صَفْحَتَهُ وَخَلِّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ فَلْيَأْکُلُوهُ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، عمر بن عبد اللہ، وکیع، ہشام بن عروہ، حضرت ناجیہ خزاعی جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اونٹ ہدی کے لئے لے جانے پر مامور تھے نے عرض کیا اے اللہ کے رسول جو اونٹ ہلاک ہونے لگے اس کا کیا کروں فرمایا اسے نحر کرو اور اس کا قلادہ اس کے خون میں ڈبو کر اس کی سرین پر مارو اور اسے چھوڑ دو تاکہ لوگ اسے کھالیں ۔
It was narrated that Najiyah Al-Khuzai - in his narration, ‘Amr (one of the narrators) said that he was the one who looked after the sacrificial animals of the Prophet said: "I said: 'O Messenger of Allah, what should I do with those sacrificial animals that become unfit?' He said: 'Slaughter them, dip its sandal in its blood, then place it on its side, and leave them for the people to eat.'"