اپنے سامنے سے کھانا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وُضِعَتْ الْمَائِدَةُ فَلْيَأْکُلْ مِمَّا يَلِيهِ وَلَا يَتَنَاوَلْ مِنْ بَيْنِ يَدَيْ جَلِيسِهِ-
محمد بن خلف عسقلانی، عبداللہ عبدالاعلی یحییٰ بن ابی کثیر، عروہ بن زبیر، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب دسترخوان اترے تو اپنے سامنے سے کھانا چاہیے اور اپنے ساتھی کے سامنے سے نہ کھانا چاہیے۔
It was narrated from Ibn Umar that the Messenger of Allah said: "When food is served, eat from that which is in front of you, and do not take from what is in front of your companion."
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا الْعَلَائُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي السَّوِيَّةِ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عِکْرَاشٍ عَنْ أَبِيهِ عِکْرَاشِ بْنِ ذُؤَيْبٍ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَفْنَةٍ کَثِيرَةِ الثَّرِيدِ وَالْوَدَکِ فَأَقْبَلْنَا نَأْکُلُ مِنْهَا فَخَبَطْتُ يَدِي فِي نَوَاحِيهَا فَقَالَ يَا عِکْرَاشُ کُلْ مِنْ مَوْضِعٍ وَاحِدٍ فَإِنَّهُ طَعَامٌ وَاحِدٌ ثُمَّ أُتِينَا بِطَبَقٍ فِيهِ أَلْوَانٌ مِنْ الرُّطَبِ فَجَالَتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الطَّبَقِ وَقَالَ يَا عِکْرَاشُ کُلْ مِنْ حَيْثُ شِئْتَ فَإِنَّهُ غَيْرُ لَوْنٍ وَاحِدٍ-
محمد بن بشار، علاء بن فضل بن عبدالملک بن ابی سویہ، عبیداللہ بن عکراش، حضرت عکراش بن ذویب فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک پیالہ پیش کیا گیا جس میں بہت سا ثرید اور خوب روغن تھا۔ ہم سب اسے کھانے لگے۔ میں نے اپنا ہاتھ پیالے کی سب اطراف میں گھمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عکراش! ایک ہی جگہ سے کھاؤ کیونکہ یہ سب ایک ہی کھانا ہے پھر ایک طبق آیا جس میں کئی قسم کی کھجوریں تھیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ طبق میں گھومنے لگا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عکراش جہاں سے چاہو کھاؤ کیونکہ یہ مختلف قسم کی کھجوریں ہیں ۔
It was narrated that 'Ikrash bin Dhu' aib said: "The Prophet was brought a bowl filled with Tharid and fatty meat, and we started to eat from it. My hand was wandering all over, so he said: 'O 'Ikrash, eat from one spot, for it is all the same food. 'Then we were brought a plate on which were different kinds of fresh dates, and the hand of the Messenger of Allah went all around the plate. He said: 'O 'Ikrash, eat from wherever you want, for they are not all the same.