TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابن ماجہ
دیت کا بیان
ان چیزوں کا بیان جن میں قصاص ہے نہ دیت
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَجْمَائُ جَرْحُهَا جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا بے زبان جانور کا زخمی کرنا لغو رہے اور کان میں کوئی مرجائے تو لغو ہے اور کنویں میں کوئی گر کر مجائے تولغو رہے۔
It was narrated from Abu Hurairah that Allah's Messenger said: "The injuries caused by the beast are without liability and wells are without liability, and mines are without liability."
حَدَّثَنَا أَبو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا کَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْعَجْمَائُ جَرْحُهَا جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، خالد بن مخلد، کثیر بن عبداللہ بن ، حضرت عمر بن عوف فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بے زبان جانور کا زخمی کرنا لغو ہے اور کان میں کوئی مرجائے تو وہ لغو ہے۔
Kathir bin 'Abdullah bin 'Amr bin 'Awf narrated from his father that his grandfather said: "I heard the Messenger of Allah say: 'The injuries caused by the beast are without liability, and mines are without liability."
حَدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ خَالِدٍ النُّمَيْرِيُّ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ يَحْيَی بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ قَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْمَعْدِنَ جُبَارٌ وَالْبِئْرَ جُبَارٌ وَالْعَجْمَائَ جَرْحُهَا جُبَارٌ وَالْعَجْمَائُ الْبَهِيمَةُ مِنْ الْأَنْعَامِ وَغَيْرِهَا وَالْجُبَارُ هُوَ الْهَدْرُ الَّذِي لَا يُغَرَّمُ-
عبدربہ بن خالد، فضیل بن سلیمان، موسیٰ بن عقبہ، اسحاق بن یحییٰ بن ولید، حضرت عبادہ بن صامت بیان فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے یہ فیصلہ ارشاد فرمایا کان یا کنویں میں کوئی گر کر مرجائے تو وہ لغو ہے اور بے زبان جانور کا زخمی کرنا لغو ہے یعنی اس میں کوئی تاوان نہیں ہے۔
It was narrated that 'Ubadah bin Samit said: "The Messenger of Allah ruled that there is no liability for injuries caused by falling into a mine or a well, nor those caused by a beast."
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّارُ جُبَارٌ-
احمد بن ازہر، عبدالرزاق ، معمر، ہمام، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا آگ لغو ہے اور کنویں میں گر کر مرجائے تو وہ لغو ہے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "(The injuries caused by) a fire are without liability and by falling into well.”