ان لوگوں کا بیان جن کاموئقف ہے کہ حج کافسخ کرناخاص تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ فَسْخَ الْحَجِّ فِي الْعُمْرَةِ لَنَا خَاصَّةً أَمْ لِلنَّاسِ عَامَّةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلْ لَنَا خَاصَّةً-
ابومصعب، عبدالعزیز بن محمد، ربیعہ بن ابی عبدالرحمن، حرث بن بلال بن حارث فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول بتائیے حج ختم کر کے عمرہ شروع کرنا ہماری خصوصیت ہے؟ یا سب لوگوں کیلئے اسکا عمومی حکم ہے؟ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں بلکہ یہ صرف ہماری خصوصیت ہے۔
It was narrated from Harith bin Bilal bin Harith, that his father said: "I said: '0 Messenger of Allah, do you think that this cancellation of Hajj and it being replaced with 'Umrah is only for us, or for all people?' The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'No,It is only for us.''' (Da'if)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ كَانَتْ الْمُتْعَةُ فِي الْحَجِّ لِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاصَّةً-
علی بن محمد، ابومعاویہ، اعمش، ابراہیم، ابوذر، حضرت بلال بن حارث سے مروی ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا حج کا فسخ کرنا اور عمرہ کرلینا خاص ہمارے لئے ہے یا سب کیلئے عام ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں ! ہمارے لئے خاص ہے۔
It was narrated that Abu Dharr said: "Tamattu' in Hajj was for the Companions of Muhammad specifically." (Sahih)