ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد ، وکیع، سفیان، بیان، جابر، شعبی، حضرت وہب بن خنبش

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْلَی حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی يَقُولُ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اعْتَمَرَ فَطَافَ وَطُفْنَا مَعَهُ وَصَلَّی وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَکُنَّا نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَکَّةَ لَا يُصِيبُهُ أَحَدٌ بِشَيْئٍ-
محمد بن عبداللہ بن نمیر، یعلی، اسماعیل، حضرت عبداللہ بن اوفی فرماتے ہیں کہ نبی نے جب عمرہ کیا ہم آپ کے ساتھ تھے۔ آپ نے طواف کیا تو ہم نے آپ کے ساتھ ہی طواف کیا آپ نے نماز ادا کی تو ہم نے آپ کے ساتھ ہی نماز ادا کی اور ہم (آڑ بن کر) آپ کو اہل مکہ سے پوشیدہ رکھتے تھے کہ کوئی آپ کو ایذاء نہ پہنچاسکے ۔
Isma'iI narrated: "I heard Abdullah bin Abu Awfa say: 'We are with the Messenger of Allah P.B.U.H when he performed 'Umrah, He performed Tawaf and we performed Tawaf with him. He prayed and we prayed with him, and we were shielding him from the people of Makkah lest anyone harm him.''' (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ جَمِيعًا عَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الزَّعَافِرِيِّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ هَرِمِ بْنِ خَنْبَشٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً-
محمد بن صباح، سفیان، ح، علی بن محمد، عمرو بن عبد اللہ، وکیع، داؤد بن یزید، شعبی، حضرت ہرم بن خنبش بیان فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔
It was narrated from Harim bin Khanbash that the Messenger of Allah P.B.U.H said: Umrah during Ramadan is equivalent to Hajj (i.e., in reward).'" (Sahih)
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي مَعْقِلٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً-
جبارہ بن مغلس، ابراہیم بن عثمان، ابی اسحاق ، اسود بن یزید، حضرت ابومعقل سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے۔
It was narrated from Abu Ma' qil that the Prophet P.B.U.H said: '''Umrah during Ramadan is equivalent to Hajj." (Sahih)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً-
علی بن محمد، ابومعاویہ، حجاج، عطاء، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے۔
It was narrated from Ibn 'Abbas that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Umrah during Ramadan is equivalent to Hajj." (Sahih)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً-
ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن عبدالملک بن واقد، عبیداللہ بن عمر، عبدالکریم، عطاء، حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے۔
It was narrated from Jâbir that the Prophet said: “Uinrah during Ramadah is equivalent Hajj.” (Sahih)