آدمی اپنی عورت کو اختیار دے دے تو؟

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَيَّرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَرْنَاهُ فَلَمْ نَرَهُ شَيْئًا-
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، مسلم ، مسروق، حضرت عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم (ازواج مطہرات) کو اختیار دیا لیکن ہم نے آپ ہی کو اختیار کیا۔ (تو) پھر آپ نے اس کو کچھ نہیں سمجھا۔
It was narrated that 'Aishah said: "The Messenger of Allah P.B.U.H gave us the choice, and We chose him, and he did not consider it as something (i.e., an effective divorce)." (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ وَإِنْ کُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ إِنِّي ذَاکِرٌ لَکِ أَمْرًا فَلَا عَلَيْکِ أَنْ لَا تَعْجَلِي فِيهِ حَتَّی تَسْتَأْمِرِي أَبَوَيْکِ قَالَتْ قَدْ عَلِمَ وَاللَّهِ أَنَّ أَبَوَيَّ لَمْ يَکُونَا لِيَأْمُرَانِي بِفِرَاقِهِ قَالَتْ فَقَرَأَ عَلَيَّ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِکَ إِنْ کُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا الْآيَاتِ فَقُلْتُ فِي هَذَا أَسْتَأْمِرُ أَبَوَيَّ قَدْ اخْتَرْتُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ-
محمد بن یحییٰ، عبدالرزاق، معمر، زہری، عروہ، حضرت عائشہ صدیقہ سے روایت ہے جب آیت (وَاِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَه ) 33۔ الاحزاب : 29) اتری تو نبی میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا اے عائشہ ! میں تجھ سے ایک بات کہتا ہوں اور اس میں کوئی براء نہیں اس میں جلدی نہ کرنا جب تک اپنے والدین سے مشورہ نہ کرلے۔ حضرت عائشہ نے کہا اللہ کی قسم ! آپ خوب جانتے تھے کہ میرے ماں باپ آپ کو چھوڑ دینے کیلئے نہیں کہیں گے۔ خیر آپ نے یہ آیت پڑھی (يٰ اَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا وَزِيْنَتَهَا) 33۔ الاحزاب : 28) اے نبی ! اپنی ازواج سے کہہ دو اگر تم دنیا کی زندگی اور اسکی آسائش پسند کرتی ہو تو آؤ میں تم کو کچھ دوں اور اچھی طرح رخصت کر دوں اور اگر تم اللہ کو اور اسکے رسول کو چاہتی ہو تو اللہ نے جو تم میں سے نیک ہیں ان کیلئے بڑا ثواب تیار کیا ہے۔ میں نے کہا کیا اس بات میں مَیں اپنے والدین سے مشورہ کروں۔ (مجھے اس معاملے میں مشورے کو کوئی ضرورت نہیں) میرے دل نے اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اختیار کیا۔
It was narrated that' Aishah said: "When the following was revealed: 'But if you desire Allah and His Messenger: the Messenger of Allah P.B.U.Hentered upon me and said: '0 'Aishah I want to say something to you, and you do not have to hasten (in making a decision) until you have consulted your parents.''' She said: "He knew, by Allah, that my parents would never tell me to leave him." She said: "Then he recited to me: '0 Prophet (Muhammad)! Say to your wives: "If you desire the life of this world, and its glitter.', I said: 'Do I need to consult my parents about this? I choose Allah and His Messenger.''' (Sahih)