سورت ملک کی فضیلت کے متعلق

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِکٍ النُّکْرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْجَوْزَائِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ضَرَبَ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِبَائَهُ عَلَی قَبْرٍ وَهُوَ لَا يَحْسِبُ أَنَّهُ قَبْرٌ فَإِذَا فِيهِ إِنْسَانٌ يَقْرَأُ سُورَةَ تَبَارَکَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْکُ حَتَّی خَتَمَهَا فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي ضَرَبْتُ خِبَائِي عَلَی قَبْرٍ وَأَنَا لَا أَحْسِبُ أَنَّهُ قَبْرٌ فَإِذَا فِيهِ إِنْسَانٌ يَقْرَأُ سُورَةَ تَبَارَکَ الْمُلْکِ حَتَّی خَتَمَهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هِيَ الْمَانِعَةُ هِيَ الْمُنْجِيَةُ تُنْجِيهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ-
محمد بن عبدالملک بن ابی الشوارب، یحیی بن عمرو بن مالک نکری، ان کے والد، ابوجوزاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ کسی صحابی نے ایک قبر پر خیمہ لگا دیا انہیں علم نہیں تھا کہ یہاں قبر ہے لیکن وہ قبر تھی جس میں ایک شخص سورت ملک پڑھ رہا تھا یہاں تک کہ اسے مکمل کیا وہ صحابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور واقعہ سنایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ( سورت ملک) عذاب قبر کو روکنے اور اس سے نجات دلانے والی ہے اور اپنے پڑھنے والے کو اس سے بچاتی ہے۔ یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔ اس باب میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔
Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that one of the companions of the Prophet (SAW) pitched a tent on a grave. He did not know that there was grave. It was the grave of human beings, who recited surah al-Mulk (#67) to the end of it. He came to the Prophet (SAW) and said, “O Messenger of Allah (SAW), I pitched my tent over a grave without knowing that it was a grave. The man inside recited surah al-Mulk to its end.” The Prophet (SAW) said, “It is the rescuer. It rescues from punisment of the grave.”
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ سُورَةً مِنْ الْقُرْآنِ ثَلَاثُونَ آيَةً شَفَعَتْ لِرَجُلٍ حَتَّی غُفِرَ لَهُ وَهِيَ سُورَةُ تَبَارَکَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْکُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ-
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبة، قتادة، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قرآن میں تیس آیتوں والی ایک سورت ہے جس نے ایک شخص کی شفاعت کی اور اسے بخش دیا گیا۔ وہ تبارک الذی یعنی سورت ملک ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Abu Huraira (RA) reported from the Prophet (SAW) that he said, “A surah of the Qur’an has thirty verses. It intercedes for a man till he is forgiven. It is (Surah al-Mulk).” [Abu Dawud 1400, Ibn e Majah 3786,Ahmed 7980]
حَدَّثَنَا هُرَيْمُ بْنُ مِسْعَرٍ التِّرْمِذِيُّ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ لَيْثٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ لَا يَنَامُ حَتَّی يَقْرَأَ الم تَنْزِيلُ وَتَبَارَکَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْکُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ رَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ مِثْلَ هَذَا وَرَوَاهُ مُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا وَرَوَی زُهَيْرٌ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي الزُّبَيْرِ سَمِعْتَ مِنْ جَابِرٍ فَذَکَرَ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ إِنَّمَا أَخْبَرَنِيهِ صَفْوَانُ أَوِ ابْنُ صَفْوَانَ وَکَأَنَّ زُهَيْرًا أَنْکَرَ أَنْ يَکُونَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ-
ہریم بن مسعر، فضیل بن عیاض، لیث، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورت الم سجدہ اور سورت ملک پڑھے بغیر نہیں سوتے تھے۔ اس حدیث کو کئی راوی لیث بن ابی سلیم سے اسی طرح نقل کرتے ہی، مغیرہ بن مسلم بھی ابوزبیر سے وہ جابر سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں۔ زبیر نے ابوزبیر سے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حدیث جابر رضی اللہ عنہ سے سنی ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے یہ صفوان یا ابن صفوان نے سنائی ہے۔ گویا کہ انہوں نے اسے روایت کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ بواسطہ ابوزبیر حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔
Sayyidina Jabir (RA) reported that the Prophet (SAW) would not go to sleep till he had recited (Surah as-Sajdah (#62) and (al-Mulk #66). [Nisai 711]
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ لَيْثٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ-
ہناد، ابوالاحوص، لیث، ابی زبیر، جابرہم سے روایت کی ہناد نے ان سے ابوالاحوص نے وہ لیث سے وہ زبیر سے وہ جابر رضی اللہ عنہ اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں۔
-
قَالَ حَدَّثَنَا هُرَيْمُ بْنُ مِسْعَرٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ تَفْضُلَانِ عَلَی کُلِّ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ بِسَبْعِينَ حَسَنَةً-
ہریم بن مسعر، فضیل، لیث، طاؤس ہم سے روایت کی ہریم بن مسعر نے ان سے فضیل وہ لیث سے اور وہ طاؤس سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا ( سورت الم سجدہ اور سورت ملک) قرآن کی دوسری سورتوں پر ستر گنا فضیلت رکھتی ہیں۔
-