کوئی نماز بغیر طہارت کے قبول نہیں ہوتی

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ ح و حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ قَالَ هَنَّادٌ فِي حَدِيثِهِ إِلَّا بِطُهُورٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا الْحَدِيثُ أَصَحُّ شَيْئٍ فِي هَذَا الْبَابِ وَأَحْسَنُ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَنَسٍ وَأَبُو الْمَلِيحِ بْنُ أُسَامَةَ اسْمُهُ عَامِرٌ وَيُقَالُ زَيْدُ بْنُ أُسَامَةَ بْنِ عُمَيْرٍ الْهُذَلِيُّ-
قتیبہ بن سعید، ابوعوانہ, سماک بن حرب، ہناد، اسرائیل، سماک، مصعب بن سعد، ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی نماز بغیر طہارت کے قبول نہیں ہوتی اور نہ کوئی خیانت سے قبول ہوتا ہے ہناد نے اپنی حدیث میں (بِغَیرِ طُھُورٍ) کی جگہ اور (بطُھُورٍ) کے الفاظ نقل کئے ہیں ابوعیسی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث اس باب میں زیادہ صحیح اور احسن ہے اس باب میں ابوملیح سے ان کے والد کے واسطے سے اور ابوہریرہ اور انس سے بھی روایات منقول ہیں ابوملیح بن اسامہ کا نام عامر ہے ان کو زید بن اسامہ بن عمیر الہذلی بھی کہا جاتا ہے۔
Sayyidina Ibn Umar (RA) narrated that the Prophet (SAW) said, "No Salah is accepted without purification and no Sadaqah is accepted from the proceeds, of treacherous dealing." Hannad; in his version has used the word ‘illa’ (except) instead of ’bighair’ (without)