کتے اور بلی کی قمت لینا حرام ہے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَا أَنْبَأَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَالسِّنَّوْرِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ فِي إِسْنَادِهِ اضْطِرَابٌ وَلَا يَصِحُّ فِي ثَمَنِ السِّنَّوْرِ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ عَنْ جَابِرٍ وَاضْطَرَبُوا عَلَی الْأَعْمَشِ فِي رِوَايَةِ هَذَا الْحَدِيثِ وَقَدْ کَرِهَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ ثَمَنَ الْهِرِّ وَرَخَّصَ فِيهِ بَعْضُهُمْ وَهُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَرَوَی ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ-
علی بن حجر، علی بن خشرم، عیسیٰ بن یونس، اعمش، ابی سفیان، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتے اور بلی کی قیمت لینے سے منع فرمایا ہے۔ اس حدیث کی سند میں اضطراب ہے اعمش بھی اپنے بعض ساتھیوں سے اور وہ حضرت جابر سے نقل کرتے ہیں اس حدیث کی روایت میں اعمش پر راویوں کا اضطراب ہے اہل علم کی ایک جماعت بلی کی قیمت کو مکروہ سمجھتی ہے بعض علماء اس کی اجازت دیتے ہیں کہ امام احمد اور اسحاق کا یہی قول ہے۔ ابوفضیل، اعمش سے وہ ابوحازم سے وہ ابوہریرہ سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سند کے علاوہ بھی ایسے ہی نقل کرتے ہیں۔
Sayyidina Jabir (RA) said that Allah’s Messenger (SAW) disallowed the price paid for dogs and cats. [Abu Dawud 3479]
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ زَيْدٍ الصَّنْعَانِيُّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَکْلِ الْهِرِّ وَثَمَنِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَعُمَرُ بْنُ زَيْدٍ لَا نَعْرِفُ کَبِيرَ أَحَدٍ رَوَی عَنْهُ غَيْرَ عَبْدِ الرَّزَّاقِ-
یحیی بن موسی، عبدالرزاق، عمر بن زید، ابی زبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلی کو کھانے اور اس کی قیمت لینے سے منع فرمایا ہے یہ حدیث غریب ہے عمر بن زید کوئی بڑی شخصیت نہیں ان سے عبدالرزاق کے علاوہ اور لوگ بھی روایت کرتے ہیں۔
Sayyidina Jabir (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) forbade eating cats and (taking) their price. [Abu Dawud 3480] --------------------------------------------------------------------------------