نماز کے بعد تسبیح

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ الْبَصْرِيُّ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ خُصَيْفٍ عَنْ مُجَاهِدٍ وَعِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَائَ الْفُقَرَائُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْأَغْنِيَائَ يُصَلُّونَ کَمَا نُصَلِّي وَيَصُومُونَ کَمَا نَصُومُ وَلَهُمْ أَمْوَالٌ يُعْتِقُونَ وَيَتَصَدَّقُونَ قَالَ فَإِذَا صَلَّيْتُمْ فَقُولُوا سُبْحَانَ اللَّهِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ مَرَّةً وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ مَرَّةً وَاللَّهُ أَکْبَرُ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ مَرَّةً وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ عَشْرَ مَرَّاتٍ فَإِنَّکُمْ تُدْرِکُونَ بِهِ مَنْ سَبَقَکُمْ وَلَا يَسْبِقُکُمْ مَنْ بَعْدَکُمْ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ وَأَنَسٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَأَبِي الدَّرْدَائِ وَابْنِ عُمَرَ وَأَبِي ذَرٍّ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَفِي الْبَاب أَيْضًا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَالْمُغِيرَةِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ خَصْلَتَانِ لَا يُحْصِيهِمَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ يُسَبِّحُ اللَّهَ فِي دُبُرِ کُلِّ صَلَاةٍ عَشْرًا وَيَحْمَدُهُ عَشْرًا وَيُکَبِّرُهُ عَشْرًا وَيُسَبِّحُ اللَّهَ عِنْدَ مَنَامِهِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَيَحْمَدُهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَيُکَبِّرُهُ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ-
اسحاق بن ابراہیم بن حبیب بن شہید، علی بن حجر، عتاب بن بشیر، خصیف، مجاہد، عکرمہ، ابن عباس سے روایت ہے کہ کچھ فقرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مالدار لوگ اس طرح نماز پڑھتے ہیں جس طرح ہم نماز پڑھتے ہیں اور وہ روزہ رکھتے ہیں جس طرح ہم روزے رکھتے ہیں اور ان کے پاس مال ہے جس سے وہ غلام آزاد کرتے اور صدقہ دیتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم نماز پڑھ چکو تو سُبْحَانَ اللَّهِ تینتیس (33) مرتبہ الْحَمْدُ لِلَّهِ (33) تینتیس مرتبہ اللَّهُ أَکْبَرُ (34) چونتیس مرتبہ اور لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ دو مرتبہ پڑھا کرو ان کلمات کے پڑھنے سے تم ان لوگوں کے درجات کو پہنچ جاؤ گے جو تم سے پہلے چلے گئے اور تمہارے بعد کوئی تم سے سبقت نہیں لے سکے گا اس باب میں کعب بن عجرہ انس عبداللہ بن عمرو زید بن ثابت ابودرداء ابن عمر اور ابوذر سے بھی روایت ہے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں حدیث ابن عباس حسن غریب ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جو مسلمان انہیں اختیار کر لیتا ہے وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے ہر نماز کے بعد (33) مرتبہ سُبْحَانَ اللَّهِ (33) مرتبه الْحَمْدُ لِلَّهِ (34) مرتبہ اللَّهُ أَکْبَرُ اور سوتے وقت دس مرتبہ سُبْحَانَ اللَّهِ دس مرتبہ الْحَمْدُ لِلَّهِ اور دس مرتبہ اللَّهُ أَکْبَرُ کہنا
Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that some poor people came to Allah’s Messenger (SAW) and said, “O Messenger (SAW) of Allah! The rich pray as we do. They fast as we fast. And they have wealth with which they set slaves free and give charity.’ He said, “When you have prayed, say subban Allah thirty three times and al-Hamdulillah thirty-three times, and AllahuAkbar thirty-four times, and Lailahaill Allah ten times. You will attain the ranks of those who have overtaken you and no one will overtake you after that.” --------------------------------------------------------------------------------