نماز کسوف میں قرات کیسے کی جائے

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عِبَادٍ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ صَلَّی بِنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي کُسُوفٍ لَا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ سَمُرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَی هَذَا وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ-
محمود بن غیلان، وکیع، سفیان، اسود بن قیس، ثعلبہ بن عباد، سمرہ بن جندب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں کسوف کی نماز پڑھائی جس میں ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز نہیں سنی اس باب میں حضرت عائشہ سے بھی روایت ہے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں کہ سمرہ بن جندب کی حدیث حسن صحیح غریب ہے بعض اہل علم نے قرات سریہ ہی کو اختیار کیا ہے امام شافعی کا بھی یہی قول ہے
Sayyidina Samurah ibn Jundub (RA) narrated that Allah’s Messenger (SAW) led them in salah of Kusuf. They did not hear his voice (during recital). [Ahmed20180, Abu Dawud 1184, Nisai 1583, Ibn e Majah 1264] --------------------------------------------------------------------------------
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَدَقَةَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی صَلَاةَ الْکُسُوفِ وَجَهَرَ بِالْقِرَائَةِ فِيهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرَوَاهُ أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ نَحْوَهُ وَبِهَذَا الْحَدِيثِ يَقُولُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ-
ابوبکر محمد بن ابان، ابراہیم بن صدقہ، سفیان بن حسین، زہری، عروہ، عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کسوف پڑھی اور اس میں بلند آواز سے قرات کی امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہیابواسحاق فزاری بھی سفیان بن حصین سے اسی کی مثل روایت کرے ہیں اور امام مالک احمد اور اسحاق بھی اسی حدیث کے قائل ہیں
Sayyidah Aisha (RA) said that the Prophet (SAW) prayed the salah of Kusuf and made a loud recital in it. --------------------------------------------------------------------------------