مشترکہ زمین سے کوئی اپنا حصہ بیچنا چاہے؟

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ الْيَشْکُرِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ کَانَ لَهُ شَرِيکٌ فِي حَائِطٍ فَلَا يَبِيعُ نَصِيبَهُ مِنْ ذَلِکَ حَتَّی يَعْرِضَهُ عَلَی شَرِيکِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ إِسْنَادُهُ لَيْسَ بِمُتَّصِلٍ سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ سُلَيْمَانُ الْيَشْکُرِيُّ يُقَالُ إِنَّهُ مَاتَ فِي حَيَاةِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ قَتَادَةُ وَلَا أَبُو بِشْرٍ قَالَ مُحَمَّدٌ وَلَا نَعْرِفُ لِأَحَدٍ مِنْهُمْ سَمَاعًا مِنْ سُلَيْمَانَ الْيَشْکُرِيِّ إِلَّا أَنْ يَکُونَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ فَلَعَلَّهُ سَمِعَ مِنْهُ فِي حَيَاةِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ وَإِنَّمَا يُحَدِّثُ قَتَادَةُ عَنْ صَحِيفَةِ سُلَيْمَانَ الْيَشْکُرِيِّ وَکَانَ لَهُ کِتَابٌ-
علی بن خشرم، عیسیٰ بن یونس، سعید، قتادہ، سلیمان، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر کسی شخص کا کسی باغ میں حصہ ہو تو وہ اپنا حصہ اپنے دوسرے شریک کو بتائے بغیر فروخت نہ کرے۔ اس حدیث کی سند متصل نہیں میں نے امام بخاری سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ سلیمان یشکری کا حضرت جابر بن عبداللہ کی زندگی میں انتقال ہوگیا قتادہ اور ابوبشر نے بھی سلیمان سے کوئی حدیث نہیں سنی۔ امام بخاری فرماتے ہیں کہ مجھے علم نہیں کہ سلیمان یشکری سے عمرو بن دینار کے علاوہ کسی اور کا سماع ہو۔ انہوں نے بھی شاید حضرت جابر کی زندگی ہی میں ان سے احادیث سنی ہوں اور قتادہ سلیمان یشکری کی کتاب سے حدیثیں نقل کرتے ہیں جس میں انہوں نے جابر بن عبداللہ سے منقول احادیث لکھی ہوئی تھیں۔
Sayyiidinaa Jabir ibn Abdullah reported that the Prophet said, “If anyone owns a share in a garden then he must not sell his share in that without informing his (other) partner(s).” [Muslim 1608]
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْعَطَّارُ عَبْدُ الْقُدُّوسِ قَالَ قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ذَهَبُوا بِصَحِيفَةِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ إِلَی الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ فَأَخَذَهَا أَوْ قَالَ فَرَوَاهَا وَذَهَبُوا بِهَا إِلَی قَتَادَةَ فَرَوَاهَا وَأَتَوْنِي بِهَا فَلَمْ أَرْوِهَا يَقُولُ رَدَدْتُهَا-
جابر بن عبد اللہ، علی بن مدینی، یحیی بن سعید، سلیمان، جابر بن عبداللہ سے نقل کرتے ہیں کہ سلیمان تیمی کہتے ہیں کہ ہم جابر بن عبداللہ کی کتاب حسن بصری کے پاس لے گئے تو انہوں نے اسے رکھ لیا یا فرمایا کہ اس سے احادیث نقل کیں پھر لوگ اسے قتادہ کے پاس لے گئے تو انہوں نے اس سے روایت کی پھر میرے پاس لائے لیکن میں نے اس سے روایت نہیں کی ہمیں یہ باتیں ابوبکر عطار نے علی بن مدینی کے حوالے سے بتائیں۔
-