مستحاضہ کے بارے میں

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ وَعَبْدَةُ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَائَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِکَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْکِ الدَّمَ وَصَلِّي قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ فِي حَدِيثِهِ وَقَالَ تَوَضَّئِي لِکُلِّ صَلَاةٍ حَتَّی يَجِيئَ ذَلِکَ الْوَقْتُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَهُوَ قَوْلُ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ وَبِهِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَمَالِکٌ وَابْنُ الْمُبَارَکِ وَالشَّافِعِيُّ أَنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ إِذَا جَاوَزَتْ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا اغْتَسَلَتْ وَتَوَضَّأَتْ لِکُلِّ صَلَاةٍ-
ہناد، وکیع، عبدہ، ابومعاویہ، ہشام بن عروہ، عائشہ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت حبیش نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایسی عورت ہوں کہ جب استحاضہ آتا ہے تو پاک نہیں ہوتی کیا میں نماز چھوڑ دوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں یہ رگ ہوتی ہے حیض نہیں ہوتا جب حیض کے دن آئیں تو نماز چھوڑ دو اور جب دن پورے ہو جائیں تو خون دھو لو اور نماز پڑھو ابومعاویہ اپنی حدیث میں کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر نماز کے لئے وضو کرو یہاں تک کہ وہی وقت آ جائے اس باب میں حضرت ام سلمہ سے بھی حدیث مروی ہے امام ابوعیسی فرماتے ہیں کہ حدیث عائشہ حسن صحیح ہے اور یہ قول ہے کئی صحابہ اور تابعین اور سفیان ثوری مالک ابن مبارک اور شافعی کا کہ جب مستحاضہ کے حیض کے دن گزر جائیں تو غسل کر لے اور ہر نماز کے لئے وضو کرے۔
Sayyidah Aisha (RA) reported that Sayyidah Fatimah bint Abu Hubaysh (RA) came to the Prophet (SAW) and said, “O Messenger of Allah! I am a woman who gets istihadah (a continuous flow of blood) and I am never purified. Shall I stop offering Salah?” He said, “No! That is only a vein (that bleeds and is no part of the womb and There are other reasons for that). It is not menstruation. When you have menses, stop Praying and when they are over wash the blood from your body and offer Salah.”