TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
جامع ترمذی
آداب اور اجازت لینے کا بیان
مردوں کے لیے سرخ کپڑے پہننے کی اجازت کے بارے میں
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ الْأَشْعَثِ وَهُوَ ابْنُ سَوَّارٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ إِضْحِيَانٍ فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلَی الْقَمَرِ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَائُ فَإِذَا هُوَ عِنْدِي أَحْسَنُ مِنْ الْقَمَرِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الْأَشْعَثِ-
ہناد، عبثر بن قاسم، اشعث بن سوار، ابواسحاق ، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چاند نی رات میں دیکھا تو کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف دیکھتا اور کبھی چاند نی کی طرف۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سرخ رنگ کا جوڑا پہنا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے نزدیک چاند سے زیادہ حسین تھے۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف اشعث کی روایت سے جانتے ہیں۔
Sayyidina Jabir ibn Samurah (RA) narrated : ‘I saw the Prophet (SAW) on a moonlit night, I would now look at him and now at the moon. He had over him a red robe. Indeed,he was more beautiful in my sight than the moon.
وَرَوَی شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ رَأَيْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةً حَمْرَائَ حَدَّثَنَا بِذَلِکَ مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ بِهَذَا وَفِي الْحَدِيثِ کَلَامٌ أَکْثَرُ مِنْ هَذَا قَالَ سَأَلْتُ مُحَمَّدًا قُلْتُ لَهُ حَدِيثُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ أَصَحُّ أَوْ حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ فَرَأَی کِلَا الْحَدِيثَيْنِ صَحِيحًا وَفِي الْبَاب عَنْ الْبَرَائِ وَأَبِي جُحَيْفَةَ-
شعبہ اور ثوری اسیابواسحاق سے اور وہ براء بن عازب سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ کو سرخ جوڑا پہنے ہوئے دیکھا۔ (یعنی اس پر سرخ لکیریں تھیں نہ کہ پورا سرخ تھا) ۔ محمود بن غیلان، وکیع، سفاینا، ابی اسحاق، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، ابی اسحاق ہم سے روایت کی محمود بن غیلان نے انہوں نے وکیع سے انہوں نے سفیان سے انہوں نے ابی اسحاق سے پھر محمد بن بشار محمد بن جعفر سے وہ شعبہ سے اور وہ ابواسحاق سے یہی حدیث نقل کرتے ہیں۔ اس حدیث میں اس سے زیادہ کلام ہے۔ میں امام بخاری سے پوچھا کہ براء کی حدیث زیادہ صحیح ہے یا جابر بن سمرہ کی تو انہوں نے فرمایا کہ دونوں حدیثیں صحیح ہیں۔ اس باب میں حضرت براء اور ابوجحیفہ سے بھی احادیث منقول ہیں۔
-