مردوں اور عورتوں کی خوشبو کے بارے میں

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طِيبُ الرِّجَالِ مَا ظَهَرَ رِيحُهُ وَخَفِيَ لَوْنُهُ وَطِيبُ النِّسَائِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ وَخَفِيَ رِيحُهُ-
محمود بن غیلان، ابوداؤد حفری، سفیان، جریری، ابونضرة، ایک آدمی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو زیادہ اور رنگت ہلکی ہو۔ اور عورتوں کے لیے وہ خوشبو ہے جس کی رنگ تیز اور خوشبو کم ہو۔
Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said “The scent of men is strong in its odour but light in its colour while the scent of women is strong in its colour but light in its smell.”
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ الطُّفَاوِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ بِمَعْنَاهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ إِلَّا أَنَّ الطُّفَاوِيَّ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَلَا نَعْرِفُ اسْمَهُ وَحَدِيثُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ أَتَمُّ وَأَطْوَلُ-
علی بن حجر، اسماعیل بن ابراہیم، جریری، ابی نضرہ، طفاوی، ابوہریرہ ہم سے روایت کی علی بن حجر نے انہوں نے اسماعیل سے انہوں نے جریری سے وہ ابونضرہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں۔ یہ حدیث حسن ہے۔ البتہ طفاوی کو ہم اس حدیث کے علاوہ کہیں نہیں جانتے۔ ہمیں اس کا نام معلوم نہیں۔ اسماعیل بن ابراہیم کی حدیث زیادہ مکمل اور طویل ہے۔ اس باب میں عمران بن حصین سے بھی روایت ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحَنَفِيُّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ خَيْرَ طِيبِ الرَّجُلِ مَا ظَهَرَ رِيحُهُ وَخَفِيَ لَوْنُهُ وَخَيْرَ طِيبِ النِّسَائِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ وَخَفِيَ رِيحُهُ وَنَهَی عَنْ مِيثَرَةِ الْأُرْجُوَانِ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ-
محمد بن بشار، ابوبکر حنفی، سعید، قتادة، حسن، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مردوں کے لیے بہترین خوشبو وہ ہے جس کا رنگ پوشیدہ اور خوشبو تیز ہو اور عورتوں کے لیے بہترین خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو ہلکی اور رنگ ظاہر ہو۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریشم کی سرخ چادر سے منع فرمایا۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔
Sayyidina Imran ibn Husayn (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “The best of the scents for men is that which has a noticeable odour and an unnoticeable colour. And the best of scents for women is with a noticeable colour but an unnoticeabe smell.” And, he disallowed wearing red silk dress. [Bukhari 2582, Nisai 5273]