قبر میں میت کے نیچے کپڑا بچھانا

حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ فَرْقَدٍ قَال سَمِعْتُ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ الَّذِي أَلْحَدَ قَبْرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو طَلْحَةَ وَالَّذِي أَلْقَی الْقَطِيفَةَ تَحْتَهُ شُقْرَانُ مَوْلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جَعْفَرٌ وَأَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي رَافِعٍ قَال سَمِعْتُ شُقْرَانَ يَقُولُ أَنَا وَاللَّهِ طَرَحْتُ الْقَطِيفَةَ تَحْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقَبْرِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ شُقْرَانَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَرَوَی عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ فَرْقَدٍ هَذَا الْحَدِيثَ-
زید بن اخزم طائی، عثمان بن فرقد، جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ابوطلحہ نے لحد کھودی اور آنحضرت کے غلام شقران نے اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نیچے چادر بچھائی جعفر کہتے ہیں مجھے ابن ابی رافع نے بتایا کہ میں نے شقران کو یہ کہتے ہوئے سنا اللہ کی قسم میں نے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نیچے چادر بچھائی تھی اس باب میں حضرت ابن عباس سے روایت ہے امام ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن غریب ہے علی بن مدینی نے بھی یہ حدیث عثمان بن مرقد سے روایت کی ہے۔
Jafar ibn Muhammad narrated from his father that Abu Talhah dug the grave of Allah’s Messenger (SAW) and the one who stretched a piece of cloth under the Prophet (SAW) was Shuqran, the freedman of Allah’s Messenger (SAW). Ja’far reported that Ibn Abu Rafi told him that he heard Shuqran say, “By Allah, I had spread the piece of cloth under Allah’s Messenger in the grave.”
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جُعِلَ فِي قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطِيفَةٌ حَمْرَائُ قَالَ و قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَی شُعْبَةُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْقَصَّابِ وَاسْمُهُ عِمْرَانُ بْنُ أَبِي عَطَائٍ وَرُوِيَ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ وَاسْمُهُ نَصْرُ بْنُ عِمْرَانَ وَکِلَاهُمَا مِنْ أَصْحَابِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ کَرِهَ أَنْ يُلْقَی تَحْتَ الْمَيِّتِ فِي الْقَبْرِ شَيْئٌ وَإِلَی هَذَا ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ-
محمد بن بشار، یحیی بن سعید، شعبہ، ابی حمزہ، ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک میں سرخ چادر بچھائی گئی۔ امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے شعبہ نے اس حدیث کو ابوحمزہ قصاب سے روایت کیا ان کا نام عمران بن ابوعطاء ہے اور ابوحمزہ سے بھی روایت ہے ان کا نام نصر بن عمران ہے۔ یہ دونوں حضرت ابن عباس کے دوستوں میں سے ہیں حضرت ابن عباس سے یہ بھی مروی کہ میت کے نیچے قبر میں کچھ بچھانا مکروہ ہے بعض اہل علم کا یہی مذہب ہے۔
Sayyidina Ibn Abbas (RA) said, “A red cloak was spread in the grave of Allah’s Messenger (SAW)“ [Ahmed2021, Muslim 967, Nisai 2008] --------------------------------------------------------------------------------
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَيَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهَذَا أَصَحُّ-
محمد بن جعفر، یحیی، شعبہ، ابی جمرہ، ابن عباس ایک اور جگہ محمد بن بشار کہتے ہیں کہ ہم سے روایت کی محمد بن جعفر اور یحیی نے شعبہ سے انہوں نے ابوحمزہ سے انہوں نے ابن عباس سے اور یہ زیادہ صحیح ہے۔
-