فجر کی نماز کے بعد طلوع آفتاب تک مسجد میں بیٹھنا مستحب ہے

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّی الْفَجْرَ قَعَدَ فِي مُصَلَّاهُ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ-
قتیبہ، ابوالاحوص، سماک، جابربن سمرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز پڑھنے کے بعد اپنی جگہ پر ہی بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج نکل آتا امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے
Sayyidina Jabir ibn Samurah (RA) said, “When the Prophet —. had prayed the fajr, he would sit at the same place of prayer till the sun had risen.” (Muslim 670, Abu Dawud 4850, Nisai 1354]
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو ظِلَالٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّی الْغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ قَعَدَ يَذْکُرُ اللَّهَ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ کَانَتْ لَهُ کَأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَامَّةٍ تَامَّةٍ تَامَّةٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَعِيلَ عَنْ أَبِي ظِلَالٍ فَقَالَ هُوَ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ قَالَ مُحَمَّدٌ وَاسْمُهُ هِلَالٌ-
عبداللہ بن معاویہ جمحی، بصری، عبدالعزیز بن مسلم ابوظلال، انس سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جا شخص فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کے بعد بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہے یہاں تک کہ سورج نکل آئے پھر دو رکعتیں پڑھے اس کے لئے ایک حج اور عمرے کا ثواب ہے حضرت انس فرماتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا پورا پورا پورا امام عیسیٰ ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن غریب ہے اور میں نے سوال کیا امام بخاری سیابوظلال کے متعلق تو انہوں نے کہا وہ مقا رب الحدیث ہے اور ان کا نام ہلال ہے
Sayyidina Anas narrated that Allah’s Messenger (SAW) said, “As for him who prays the fajr salah with the congregation and then sits down remembering Allah till the sun has risen when he prays two rakaat, there is for him a reward of Hajj and Umrah.” Anas (RA) reported that he said, “Complete, comoplete, complete!” --------------------------------------------------------------------------------