غلام یا باندی آزاد کرتے ہوئے ولاء کی شرط کی ممانعت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ فَاشْتَرَطُوا الْوَلَائَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْطَی الثَّمَنَ أَوْ لِمَنْ وَلِيَ النِّعْمَةَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ قَالَ وَمَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ يُکْنَی أَبَا عَتَّابٍ-
محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بریرہ کو خریدنے کا ارادہ کیا تو بیچنے والوں نے ولاء کی شرط لگائی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اسے خرید لو کیونکہ حق ولاء تو اسی کے لیے ہے جو اس کی قیمت دے یا اس کا مالک بن جائے اس باب میں حضرت ابن عمر سے بھی روایت ہے حدیث عائشہ حسن صحیح ہے اہل علم کا اس پر عمل ہے منصور بن معتمر کی کنیت ابوعتاب ہے۔
Sayyidah Ayshah (RA) intended to buy Barirah. They (the sellers) put the condition of wala. So, the Prophet (SAW) advised her, “Buy her, for, wala is for one who pays the price or, one who gains the blessing.’ [Bukhari 2169, Muslim 1504, Abu Dawud 2915, Nisai 4653, Ahmed 5936] --------------------------------------------------------------------------------
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْعَطَّارُ الْبَصْرِيُّ عَنْ ابْنِ الْمَدِينِيِّ قَال سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ إِذَا حُدِّثْتَ عَنْ مَنْصُورٍ فَقَدْ مَلَأْتَ يَدَکَ مِنْ الْخَيْرِ لَا تُرِدْ غَيْرَهُ ثُمَّ قَالَ يَحْيَی مَا أَجِدُ فِي إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ وَمُجَاهِدٍ أَثْبَتَ مِنْ مَنْصُورٍ قَالَ مُحَمَّدٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ قَالَ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ مَنْصُورٌ أَثْبَتُ أَهْلِ الْکُوفَةِ-
ابوبکر، عطار، علی بن مدینی، یحیی بن سعید سے اور وہ یحیی بن سعید کے حوالے سے کہتے ہیں کہ جب تمہیں منصور کے واسطے سے کوئی حدیث پہنچے تو سمجھ لو کہ تمہارے دونوں ہاتھ خیر سے بھر گئے اور اس کے بعد کسی اور کی ضرورت نہیں، یحیی کہتے ہیں کہ ابراہیم نخعی اور مجاہد سے روایت کرنے والوں سے منصور سے اثبت کوئی نہیں۔ امام بخاری، عبداللہ بن اسود سے اور وہ عبدالرحمن بن مہدی سے نقل کرتے ہیں کہ منصور کوفہ کے تمام راویوں سے اثبت ہیں۔
-