عشاء میں قرات

حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْعِشَائِ الْآخِرَةِ بِالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَنَحْوِهَا مِنْ السُّوَرِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ بُرَيْدَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ فِي الْعِشَائِ الْآخِرَةِ بِالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ وَرُوِيَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ کَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِشَائِ بِسُوَرٍ مِنْ أَوْسَاطِ الْمُفَصَّلِ نَحْوِ سُورَةِ الْمُنَافِقِينَ وَأَشْبَاهِهَا وَرُوِيَ عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ أَنَّهُمْ قَرَئُوا بِأَکْثَرَ مِنْ هَذَا وَأَقَلَّ فَکَأَنَّ الْأَمْرَ عِنْدَهُمْ وَاسِعٌ فِي هَذَا وَأَحْسَنُ شَيْئٍ فِي ذَلِکَ مَا رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ بِالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ-
عبدہ بن عبداللہ خزاعی، زید بن حباب، ابن واقد، عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز میں سورت الشمس اور اسی طرح کی سورتیں پڑھا کرتے تھے اس باب میں براء بن عازب سے بھی روایت ہے ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں حدیث بریدہ حسن ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء میں (وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ) پڑھی حضرت عثمان بن عفان کے بارے میں مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء میں اوساط مفصل پڑھتے تھے جیسے سورت منافقون اور اسی طرح کی سورتیں صحابہ اور تابعین کے بارے میں مروی ہے کہ انہوں نے اس سے کم اور زیادہ دونوں طرح پڑھا ہے ان کے نزدیک اس باب میں وسعت ہے اور اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی احادیث میں سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا اور وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ) پڑھی
Sayyidina Abdullah ibn Buraidah (RA) reported from his father that Allah’s Messenger (SAW) recited surah ash-Shams (91) and the like of it,in the salah of isha.”
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي الْعِشَائِ الْآخِرَةِ بِالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ-
ہناد، ابومعاویہ، یحیی بن سعید انصاری، عدی بن ثابت، براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز میں (وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ) پڑھی یہ حدیث حسن صحیح ہے
Sayyidina Bara ibn Aazib (RA) said that the Prophet (SAW) recited the surrah at-Tin (95) in the salah of Isha.