ظہر سے پہلے چار سنتیں پڑھنا

حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا وَبَعْدَهَا رَکْعَتَيْنِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَأُمِّ حَبِيبَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَلِيٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْعَطَّارُ قَالَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ کُنَّا نَعْرِفُ فَضْلَ حَدِيثِ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَلَی حَدِيثِ الْحَارِثِ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَکْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ يَخْتَارُونَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَابْنِ الْمُبَارَکِ وَإِسْحَقَ وَأَهْلِ الْکُوفَةِ و قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ صَلَاةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَی مَثْنَی يَرَوْنَ الْفَصْلَ بَيْنَ کُلِّ رَکْعَتَيْنِ وَبِهِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ-
بندار، ابوعامر، سفیان، ابواسحاق ، عاصم بن ضمرہ، علی سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے چار رکعتیں اور ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے اس باب میں حضرت عائشہ ام حبیبہ سے بھی روایت ہے اس باب میں حضرت عائشہ ام حبیبہ سے بھی روایت ہے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں حدیث علی حسن ہے ابوبکر عطار کہتے ہیں کہ علی بن عبداللہ یحیی بن سعید سے اور انہوں نے سفیان سے روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا ہم عاصم بن ضمرہ کی حدیث کی فضیلت حارث کی حدیث پر جانتے تھے اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے جن میں صحابہ اور بعد کے علماء شامل ہیں کہ ظہر سے پہلے چار اور ظہر کے بعد دو رکعت سنت پڑھے سفیان ثوری ابن مبارک اور اسحاق کا بھی یہی قول ہے بعض اہل علم کے نزدیک رات اور دن کی نمازیں دو دو رکعت ہے اور ہر دو رکعت کے درمیان فصل ہے امام شافعی اور امام احمد کا بھی یہی قول ہے
Sayyidina Ali (RA) reported that the Prophet (SAW) prayed before zuhr four raka’at and after it two raka’at. --------------------------------------------------------------------------------