سگے بھائیوں کی میراث

حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ إِنَّکُمْ تَقْرَئُونَ هَذِهِ الْآيَةَ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی بِالدَّيْنِ قَبْلَ الْوَصِيَّةِ وَإِنَّ أَعْيَانَ بَنِي الْأُمِّ يَتَوَارَثُونَ دُونَ بَنِي الْعَلَّاتِ الرَّجُلُ يَرِثُ أَخَاهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ دُونَ أَخِيهِ لِأَبِيهِ-
بندار، یزید بن ہارون، سفیان، ابواسحاق ، حارث، حضرت علی نے فرمایا کہ تم یہ آیت پڑھتے ہو (مِّنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوْصُوْنَ بِھَا اَوْ دَيْنٍ ) 4۔ النساء : 12) (جو کچھ تم وصیت کرو یا قرض ہو اس کے بعد) حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصیت سے پہلے ادائیگی قرض کا فیصلہ فرمایا اور حقیقی بھائی وارث ہوں گے علاتی بھائی وارث نہیں ہوں گے۔ آدمی اپنے اس بھائی کا وارث ہوتا ہے جو ماں باپ دونوں کی طرف سے ہو۔ (یعنی حقیقی بھائی) اور صرف باپ کی طرف سے بھائی کا وارث نہ ہوگا۔
Sayyidina Ali (RA) said, you recite this verse: While Allah’s Messenger (SAW) had commanded that debts be discharged before inheritance. And that real brothers are heirs at the exclusion of half brothers. A man inherits his brothers from the same father and mother at the exclusion of his half brother from the same father. The verse of the Qur’an: After (paying) of a bequest you may have bequeathed, or a debt. (4: 12) [Ibn Majah 2715]
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا زَکَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ-
بندار، یزید بن ہارون زکریا بن ابوزائدہ، اسحاق، حارث، علی سے وہ زکریا بن ابی زائدہ سے وہ ابواسحاق سے وہ حارث سے وہ علی سے اور وہ نبی اکرم سے اسی کی مثل نقل کرتے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أَعْيَانَ بَنِي الْأُمِّ يَتَوَارَثُونَ دُونَ بَنِي الْعَلَّاتِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ وَقَدْ تَکَلَّمَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي الْحَارِثِ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ عَامَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ-
ابن ابی عمر، سفیان، ابواسحاق ، حارث، حضرت علی نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ حقیقی بھائی ایک دوسرے کے وارث ہوں گے سوتیلے نہیں۔ اس حدیث کو ہم ابواسحاق کی روایت سے جانتے ہیں جو بواسطہ حارث، حضرت علی سے روایت ہیں۔ بعض علماء نے حارث کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ اہل علم کا اس حدیث پر عمل ہے۔
Ibn Abu Umar (RA) reported from Sufyan, from Abu Ishaq, from Harith, from Sayyidina Ali (RA) that Allah’s Messenger (SAW) said (a hadith of the same kind).