TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
جامع ترمذی
نماز کا بیان
سواری پر نماز پڑھنا خواہ اس کا رخ جدھر بھی ہو
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ وَيَحْيَی بْنُ آدَمَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ فَجِئْتُ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَی رَاحِلَتِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَالسُّجُودُ أَخْفَضُ مِنْ الرُّکُوعِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ وَابْنِ عُمَرَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَعَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ جَابِرٍ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ عَامَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ لَا نَعْلَمُ بَيْنَهُمْ اخْتِلَافًا لَا يَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ عَلَی رَاحِلَتِهِ تَطَوُّعًا حَيْثُ مَا کَانَ وَجْهُهُ إِلَی الْقِبْلَةِ أَوْ غَيْرِهَا-
محمود بن غیلان، وکیع، یحیی بن آدم، سفیان، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک کام کے لئے بھیجا جب میں واپس آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر مشرق کی جانب نماز پڑھ رہے تھے اور سجده میں رکوع سے زیادہ جھکتے تھے اس باب میں انس ابن عمر ابوسعید اور عامر بن ربیعہ سے بھی روایت ہے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں جابر کی حدیث حسن صحیح ہے اور یہ کئی سندوں سے حضرت جابر سے مروی ہے اس پر سب سہل علم کا عمل ہے ہمیں اس مسئلے میں اختلاف کا علم نہیں یہی قول ہے علماء کا کہ نفل نماز سواری پر پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں خواہ قبلہ رخ ہو یا نہ ہو
Sayyidina Jabir (RA) narrated that the Prophet is (SAW) sent me on a mission. When I returned to him, he was praying on his riding beast facing the east. He bowed down lower in (prostration) than in ruku (bowing).