سجدے میں سہارا لینا

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ اشْتَکَی بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَشَقَّةَ السُّجُودِ عَلَيْهِمْ إِذَا تَفَرَّجُوا فَقَالَ اسْتَعِينُوا بِالرُّکَبِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ اللَّيْثِ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ وَقَدْ رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا وَکَأَنَّ رِوَايَةَ هَؤُلَائِ أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ اللَّيْثِ-
قتیبہ، لیث، ابن عجلان، سمی، ابوصالح، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ صحابہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی کہ انہیں سجدے کی حالت میں اعضاء کو علیحدہ علیحدہ رکھنے میں تکلیف ہوتی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے گھٹنوں سے مدد لے لیا کرو امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں ہم اس حدیث کو ابوصالح کی روایت سے اس سند کے علاوہ نہیں جانتے اور ابوصالح ابوہریرہ سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیابوالعجلان سے روایت کرتے ہیں لیکن لیث اسے اسی سند سیابوالعجلان سے روایت کرتے سفیان بن عیینہ اور کئی حضرات مسمی سے وہ نعمان بن ابوعیاش سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی حدیث کے مثل روایت کرتے ہیں اور ان کی روایت لیث کی روایت سے اصح ہے
Sayyidina Abu Hurayrah (RA) narrated that the sahabah (RA) complained of inconvenience because of keeping limbs apart. He said, “Support yourself on your knees.”