زرد راہ اور سواری کی ملکیت سے حج فرض ہوجاتا ہے

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يُوجِبُ الْحَجَّ قَالَ الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَيْهِ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا مَلَکَ زَادًا وَرَاحِلَةً وَجَبَ عَلَيْهِ الْحَجُّ وَإِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ الْمَکِّيُّ وَقَدْ تَکَلَّمَ فِيهِ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ-
یوسف بن عیسی، وکیع، ابراہیم بن یزید، محمد بن عباد بن جعفر، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور دریافت کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حج کس چیز سے فرض ہوتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا زاد راہ (سامان سفر) اور سواری سے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن ہے اہل علم نے کہا اگر کسی شخص کے پاس سامان سفر اور سواری ہو تو اس پر حج فرض ہے۔ ابراہیم بن یزید خوزی مکی ہیں۔ بعض علماء نے ان کے حافظے کی وجہ سے ان کو ضعیف کہا ہے۔
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that a man came to the Prophet (SAW) and said, ‘0 Messenger of Allah! What makes Hajj obligatory?” He said, “Possession of provision of journey and a riding-beast.”