رہن رکھی ہوئی چیز سے فائدہ اٹھانا

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ وَيُوسُفُ بْنُ عِيسَی قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ زَکَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظَّهْرُ يُرْکَبُ إِذَا کَانَ مَرْهُونًا وَلَبَنُ الدَّرِّ يُشْرَبُ إِذَا کَانَ مَرْهُونًا وَعَلَی الَّذِي يَرْکَبُ وَيَشْرَبُ نَفَقَتُهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ لَا نَعْرِفُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَدْ رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَوْقُوفًا وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ وَهُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ و قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ لَيْسَ لَهُ أَنْ يَنْتَفِعَ مِنْ الرَّهْنِ بِشَيْئٍ-
ابوکریب، یوسف، وکیع، زکریا، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ گروی رکھے جانے والے جانور کو سواری کے لیے استعمال کرنا یا اس کا دودھ استعمال کرنا جائز ہے لیکن سوار ہونے اور دودھ استعمال کرنے پر اس کا نفقہ وغیرہ بھی واجب ہے یہ حدیث حسن صحیح ہے ہم اسے صرف ابوشعبی کی حضرت سے روایت سے صرف مرفوع جانتے ہیں کئی راوی یہ حدیث اعمش سے وہ ابوصالح سے اور وہ حضرت ابوہریرہ سے موقوفا نقل کرتے ہیں بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے امام احمد اور اسحاق بھی اسی کے قائل ہیں بعض اہل علم کے نزدیک گروی رکھی ہوئی چیز سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں۔
Sayyidina Abu Hurayrah reported that Allah’s Messenger said, “It is allowed to ride an animal or consume its milk if it is pledged. Its feeding is the responsibility of the rider and one who consumes its milk.” [Bukhari 2512, Abu Dawud 3526, Ibn e Majah 2440, Ahmed 10116] --------------------------------------------------------------------------------