TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
جامع ترمذی
روزوں کے متعلق ابواب
رمضان کے لئے شعبان کے چاند کا خیال رکھنا چاہئے
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ حَجَّاجٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ أَحْصُوا هِلَالَ شَعْبَانَ لِرَمَضَانَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مِثْلَ هَذَا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَالصَّحِيحُ مَا رُوِيَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقَدَّمُوا شَهْرَ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ وَهَکَذَا رُوِيَ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو اللَّيْثِيِّ-
مسلم بن حجاج، یحیی بن یحیی، ابومعاویہ، محمد بن عمرو، ابوسلمہ، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رمضان کے لئے شعبان کے چاند کے دن گنتے رہو امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں کہ ابوہریرہ کی حدیث کو ہم ابومعاویہ کی اس سند کے علاوہ نہیں جانتے اور صحیح وہی ہے جو محمد بن عمر سے بواسطہ ابوسلمہ مروی ہے ابوسلمہ ابوہریرہ سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہ رکھو یحیی بن ابی کثیر سے بھی اسی طرح مروی ہے یحیی بن ابی کثیر ابوسلمہ سے اور وہ ابوہریرہ سے محمد بن عمرو لیثی کی مثل روایت کرتے ہیں
Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Calculate the moon of Sha’ban for Ramadan”. --------------------------------------------------------------------------------