حج اور عمرہ ایک ہی احرام میں کرنا ۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَبَّيْکَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَی هَذَا وَاخْتَارُوهُ مِنْ أَهْلِ الْکُوفَةِ وَغَيْرِهِمْ-
قتیبہ، حماد بن زید، حمید، حضرت انس سے روایت ہے کہ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا فرماتے تھے لَبَّيْکَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ الہی میں حج اور عمرہ دونوں کے ساتھ تیری بارگاہ میں حاضر ہوں، اس باب میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عمران بن حصین سے بھی روایت ہے۔ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ حضرت انس کی حدیث حسن صحیح ہے بعض اہل علم اسی پر عمل کرتے ہیں اہل کوفہ اور دوسرے لوگوں نے اسے (یعنی حج قران کو) پسند کیا ہے۔
Sayyiddina Anas (RA) said that he heard the Prophet (SAW) say, “Labbayk with umrah and hajj’, (meaning that he formed an intention for both). [Ahmed11961, Bukhari 4354, Muslim 1232, Nisai 2727]